counter easy hit

یورپ اور برطانیہ کی بڑی مرکزی جا مع مسجد کی بنیا د رکھنے والی 7 عظیم شخصیات کو زبردست خراج تحسین

یورپ اور برطانیہ کی بڑی مرکزی جا مع مسجد کی بنیا د رکھنے والی 7 عظیم شخصیات کو زبردست خراج تحسین

یورپ اور برطانیہ کی بڑی مرکزی جا مع مسجد کی بنیا د رکھنے والی 7 عظیم شخصیات کو زبردست خراج تحسین

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مرکزی جا مع مسجد کی بنیا د رکھنے والی 7 عظیم شخصیات کو زبردست خراج تحسین تفصیلا ت کے مطابق یورپ بھر میں ابتدائی طور پر برمنگھم شہر کے اندر مسلمانوں کی عبادت گاہ مرکزی جامع مسجد کی بنیاد رکھنے اور اس کی انتظامیہ میں شامل 7 عظیم شخصیا ت عبد الواحد سندھو ، عبد المجید چو ہدری ، میر افضل خان، ہاشم خان، حافظ محمد یعقوب ، چوہدری زمان علی اور محمد یوسف خان کو انکی مسلم امہ اور دین اسلام کے لیے دیا ر غیر میں پیش کردہ لازوال خدما ت کے اعزاز میں ایک اہم تقریب کا انعقاد یہا ں مرکزی جامع مسجد میں عبد الواحد سندھو مرحوم کی صاحبزادی چیئرپرسن جنت الفردس برطانیہ مسز شمیم محمود نے کیا جس میں وائس چیئرمین مرکزی جامع مسجد محمد سرور کے علاوہ مرکزی جامع مسجد کے ابتدائی ٹرسٹیز میں شامل شخصیات میں سے موجود حافظ محمد یعقوب ، طارق لوہا ر ،ڈاکٹر شاہد سندھو ، منور سندھو ، شفیق زاہد سندھو ، عائشہ صدیق ، عظیم محمود ، لورا محمود ،نسرین نسیم ، سلیم نسیم ، احمد نسیم ، گل رانا ، شاہین لطیف ، رضوانہ ، محمد عمران ، طا رق مجید چو ہدری ، زاہد کوکب ، شاہینہ ، غزالہ احمد ، شہلا خان، پر وین ، رخسانہ ، افشاں ، احمد ، علیشا صدیق ، محمد اسماعیل صدیق ، روبینہ شاہد، طیبہ لوہا ر ،سلمیٰ شوکت اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔حافظ محمد یعقوب نے کہاکہ اللہ رب العزت اپنا گھرآباد کرنے والوں کے گھروں کو اپنی رحمت و برکت سے شاد و آباد فرما دیتا ہے ۔برطانیہ بھر میں رہنے والے مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی مذہبی روایات اور اقدار کو قائم رکھتے ہو ئے اپنی نوجوان نسل کو بھی مساجد اور دینی درسگاہوں کی طرف راغب کریں تاکہ انہیں اسلام کی حقیقی تعلیما ت اور سوچ سے مزین کیا جا سکے ۔ اس موقع پرعبدالواحد سندھو کی صاحبزادی اور چیئرپرسن جنت الفردس برطانیہ مسز شمیم محمود کا کہنا تھا کہ میرے والد نے نہ صرف اللہ کا گھر بنا نے کا ایک حسین خواب دیکھا بلکہ اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے بھی شب و روز کوشاں رہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آج ان 7 عظیم شخصیات کی محنت و کوشش کے نتیجہ میں مرکزی جامع مسجد برمنگھم کی شکل میں ایک خوبصورت عبادت گاہ دکھائی دیتی ہے جس میں پا نچ وقت ہزاروں کی تعداد میں اہل ایمان آکر اللہ کے حضور سربسجود ہو تے اور اپنے دینی فریضہ کی ادئیگی سرانجام دیتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ تا قیامت مسلمانوں کے لیے یہ عظیم عبادت گاہ اور اسکی تعمیرو ترقی کے لیے اپنی خدما ت پیش کرنے والوں کو یاد رکھا جا ئے گا ۔ اس موقع پر مرکزی جامع مسجد کے اندر اس کے خدمت گاروں اور اس کے قیام کے لیے ابتدائی طور پر اپنا حصہ شامل کرنے والی ان عظیم 7 شخصیا ت کے نامو ں کی اعزازی طور پر جازب نظر تختی بھی نصب کی گئی اور فوت شدگان کے لیے خصوصی دعا بھی ہوئی ۔