counter easy hit

صوبہ پنجاب کی خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے شاندار خوشخبری ۔۔۔ آئی جی آفس سے بڑا حکم جاری ہو گیا

لاہور;آئی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں لیڈی اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے سی سی پی او لاہورسمیت پنجاب بھر میں احکامات جاری کیے ہیں کہ پولیس لائنز، تھانوں اورپولیس دفاتر میں جتنی بھی خواتین اہلکارڈیوٹی انجام دیتی ہیں ،

ان کو پک اینڈ ڈ ر اپ کی سہولت دی جائے ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا مقصد خواتین اہلکاروں کی عزت نفس کو برقراررکھنا ہے اورمورال بہتر بنانا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب نگران وزیراعلی پنجاب نے انتخابی عمل کے دوران صوبہ بھرمیں سیکورٹی انتظامات کومزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہورمیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کی سیکورٹی اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔نگران وزیراعلی نے انتخابی عمل کے دوران صوبہ بھرمیں سیکورٹی انتظامات کومزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی کہ امیدواروں کی سیکورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے۔ڈاکٹرحسن عسکری نے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، انتخابی جلسوں اورجلوسوں کیلئے وضع کردہ سیکورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنایا ہے جب کہ امن عامہ کی فضا کومزید بہتربنانے کے لئےہرضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔