counter easy hit

ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری۔۔۔ ڈالر کی کمر ٹوٹ گئی، اسٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنا شروع

Great news for the domestic economy ... The dollar was broken, the stock market started to receive good news

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج سے بھی اچھی خبر آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 50 پیسے کا ہو گیاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ، کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس 30 ہزار 244 کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں اضافہ آنا شروع ہو ا اور اب تک 301 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 30 ہزار 546 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔ خیال رہے کہ پیر کے روز کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالر کی قیمت مزید گراوٹ کا شکار ہوگئی، 2 ماہ کے دوران پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث ڈالر 4 روپے سے زائد سستا ہوا۔جولائی کے آخر تک ڈالر 160 روپے کی حد کو کراس کر چکا تھا، تاہم اس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید21پیسے کی کی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.85روپے سے گھٹ کر156.64روپے اورقیمت فروخت156.95روپے سے گھٹ کر156.74روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میںبھی30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.50روپے سے گھٹ کر156.30روپے اورقیمت فروخت157.00روپے سے گھٹ کر156.70روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیںاستحکام اورقیمت فروخت میں50پیسے سے اضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں1.50روپے اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمیریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.00روپی پرمستحکم اورقیمت فروخت173.00روپے سے بڑھ کر173.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید190.00روپے سے گھٹ کر188.50روپے اورقیمت فروخت192.00روپے سے گھٹ کر191.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیںاستحکام اورقیمت فروخت میں10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت41.80روپے سے گھٹ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت42.80روپے سے گھٹ کر42.70روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.50روپے پرمستحکم رہی۔ پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.50روپے پرمستحکم رہی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website