counter easy hit

شریعت و طریقت کو سمجھنے کے لیے تعلیما ت غوث اعظم پر عمل پہرا ہو نے کی ضرورت ہے،صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری

صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری

صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) شریعت و طریقت کو سمجھنے کے لیے تعلیما ت غوث اعظم پر عمل پہرا ہو نے کی ضرورت ہے ،تصوف اور ولایت کے لیے علم ضروری ہے اولیا ء عظام اور علماء و مشائخ کی صحبت اختیار کرنے والا کبھی گمراہی و بے راہ روی کا شکا ر نہیں ہوتا ہے ، عیدمیلا د ہو یا جشن نزول قرآن محفل ایصال ثواب ہو ختم کل یا گیا رہویں شریف تمام مذہبی محافل اور اجتما عات کا مقصد اللہ سے دعا مانگنا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر علماء کرام اور مشائخ عظام نے سالانہ عظیم الشان حضرت غوث اعظم الشیخ سید عبد القا در جیلا نی ؒ کا نفرنس کے شرکاء سے خطابا ت کرتے ہو ئے کیا۔چیئرمین قادری ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری کی زیر سرپرستی قا دریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر میں منعقدہ کانفرنس کی صدارت مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قادری نے کی جبکہ اس موقع پر صاحبزادہ مفتی برکا ت احمد قادری چشتی ، علامہ پیر محمدتبسم بشیر اویسی ، صاحبزادہ پیر محمد احمد زمان نقشبندی جما عتی ، قا ری محمد سلیم نقشبندی ، مولانا عبد المجید قادری ، مولانا محمد ضیاء الاسلام ہزاروی ،مولانا محمد اسد اللہ سیفی ، حاجی محمد رمضان ، حاجی منیر حسین ، علامہ فیصل جاوید اقبال ، قاری محمد الطاف ، قاری محمد تنویر اقبال قادری ، محمد علی قادری ، حافظ محمد ناصر صدیقی ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ، اشتیا ق احمد ، ذوالفقا ر علی ،حاجی محمد خالد حسین،حاجی طارق لوہا ر ،محمد ثاقب اور دیگر بھی موجود تھے ۔ چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے کہاکہ کسی ولی کامل کو دیکھ کر اللہ کی یاد تا زہ ہوجا تی ہے اللہ کے ولی کے ظاہر و باطن سے شریعت کا رنگ جھلکتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔ صاحبزادہ مفتی برکات احمد چشتی نے کہاکہ با دشاہ صدور اور وزراء اعظم اپنے اپنے دور میں حکومت کرتے اور پھر ماضی کے جھرونکوں میں فنا ہوجا تے ہیں جبکہ اولیاء اللہ کے مزارات پر ہمیشہ چا ہنے والوں کی بھیڑ دکھائی دیتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ غوث اعظم شاہ عبد القا در جیلانی ؒ میں نبوت و رسالت کے سوا تمام وصف اور خوبیا ں پائی جا تی تھیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جو میڈیا اور ایڈورٹائز منٹ کے زریعہ سے بڑا عالم و پیر بننا چاہتے ہیں تو وہ دین کے سوداگر ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ لوگوں نے پیری فقیری اور مولویوں کو مزاق بنا دیا ہے جبکہ یہ سب سے مشکل ترین منصب ہے ۔علامہ پیر محمدتبسم بشیر اویسی نے کہاکہ نظام کائنا ت میں کوئی کام بھی بغیر وسیلہ کے نہیں ہو تا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام محافل و مجالس کا حصول قرب الہیٰ اور دعا مانگنا ہی ہوتا ہے اللہ والوں کی محفل کے صدقے اللہ اپنے بندوں کو بخشش و مغفرت اور نعمت و برکت سے ضرور نوازتا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ گیا رہویں شریف کی نسبت پیران پیر حضرت غوث اعظم الشیخ سید عبد القا در جیلا نی ؒ سے ہے جس میں کوئی بھی کام خلا ف شرع نہیں ہوتا بلکہ قرآن و حدیث سے استفا دہ کیا جا تا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اللہ رب العزت نے مزارات اولیا ء کرام کو جنت کے باغات میں سے باغ قرار دیا ہے جہا ں کھڑے ہو کر دعا مانگنے والوں کی دعا کو شرف قبولیت نصیب ہوتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کوئی بھی چیز دنیا میں قضاء کو نہیں بدل سکتی ہے جبکہ صرف اور صرف دعا ہے جو انسان کی لکھی ہو ئی تقدیر بھی بدل دیتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ گیا رہویں والے کے صدقے دریا ئے دجلہ میں ڈوبی ہوئی بیڑی پا ر لگ گئی اور جب امیر ملت پیر سید جما عت علی شاہ نے دعا مانگی تو اللہ رب العزت نے ہمیں اسلامی جمہو ریہ پاکستان جیسی نعمت سے نوازا ۔اس مذہبی و روحانی کانفرنس سے قا ری محمد سلیم نقشبندی ، مولانا عبد المجید قادری ، صاحبزادہ پیر احمد زمان جما عتی ،مولانا ضیا ء الاسلام ہزاروی ، حاجی محمد رمضان ، علامہ فیصل جا وید اقبال ، حافظ محمد ناصر صدیقی اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے جبکہ کانفرنس کے اختتام پر با العموم تمام اولیاء عظام با الخصوص مفتی غلام رسول سعیدیؒ اور پیر محمد چشتی ؒ کے لیے خصوصی دعا کے بعد لنگر غوثیہ بھی تقسیم کیا گیا ۔