counter easy hit

واٹس ایپ پیغام کے ذریعے ججز کی تبدیلی کا بیان جج کو مہنگا پڑ گیا ، حکومت نے دبنگ اعلان کر دیا

Govt declares change of judges via WhatsApp message costly, government declares domineering

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والے جج کے تبادلے اور اس سلسلے میں واٹس ایپ پیغامات کی دھوم نے مسلم لیگ ن کو حکومت پر الزام تراشی کرنے کا موقع دیا لیکن ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے ان الزامات کی تردید کر دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے ججز کی تبدیلی کا آرڈر شئیر کیا اور کہا کہ آرڈر سے صاف ظاہر ہے کہ ججز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن 26 اگست کو جاری ہوا تھا۔لیگی قیادت کو دو دن بعد واویلا کرنا کیوں یاد آیا ؟آرڈر سے صاف ظاہر ہے کہ ججز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن 26آگست کو جاری ہوا,لیگی قیادت کو دو دن بعد واویلا کرنا کیوں یاد آیا ؟آج عدالت میں ہنگامہ کرپٹ لیگ کے روایتی منفی پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں ہے!آج عدالت میں ہنگامہ کرپٹ لیگ کے روایتی منفی پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں ہے! اس معاملے پر وزارت قانون کی جانب سے بھی وضاحت آئی جس میں کہا گیا کہ وزارت قانون کی جانب سے کسی بھی جج کو واٹس ایپ پر کوئی حکم نہیں بھیجا گیا۔یاد رہے کہ وفاقی وزارت قانون نے آج صبح لاہور کی احتساب اور خصوصی عدالتوں کے تین ججز کو واپس لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا تھا۔عدالت میں رانا ثناء اللہ کے کیس کی سماعت کرنے والے جج نے کہا کہ مجھے واٹس ایپ کر دیا ہے کہ آپ کام نہیں کر سکتے۔ جس پر سوشل میڈیا پر واٹس ایپ پر انصاف نامنظور کا ٹرینڈ بن گیا ہے۔ ججز کی تبدیلی پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عدلیہ کی خود مختاری پر اس سے زیادہ کاری وار نہیں ہو سکتا۔ رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے کچھ دیر قبل جج کا وفاقی وزارت قانون کی جانب سے واٹس ایپ پر پیغام بھیج کر تبادلہ کر دیا گیا ۔ اس سے زیادہ اور اس بات کا ثبوت کیا ہو گا کہ رانا ثناءاللہ حکومتی انتقام کا نشانہ بنے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website