counter easy hit

حکومت ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے: وزیراعظم

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

کراچی : وزیر اعظم نے کراچی کے دورہ پر سی اسپارک مشقوں کا معائنہ کیا۔ بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہاز “نصر” پر آمد پر نیول چیف نے وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔ مشقوں کے معائنے کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے لڑاکا بحری جہاز اور یونٹس کو ان ایکشن دیکھا۔

اس موقع پر نیوی یونٹس نے روایتی اور غیر روایتی جنگی آپریشنز کا عملی مظاہرہ بھی کیا بحری مشقوں میں فلیٹ ریویو کا مقصد جنگی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار تھا۔ جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور ہوائی جہازوں کے فلائی پاسٹ بھی مشقوں کا حصہ تھے۔

معائنے کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی اور بحری قذاقوں سے نمٹنے کے عملی مظاہرے بھی دیکھے۔ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے بحری مشقوں اور ساحلی پٹی اور سمندری حدود کی حفاظت میں بحریہ کے کردار سے متعلق وزیراعظم کو خصوصی بریفنگ بھی دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نواز شریف کی جانب سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔