counter easy hit

مشکل وقت میں قوم کو ایک اور ریلیف دینے کی تیاریاں۔۔!! پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان پیدا ہوگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پریشان حال عوام کے لیے بڑی خوشخبری آئی ہے،پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو 20 روپے سے زائد کا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔حکومت نے رواں ماہ 28 ڈالر 51 سینیٹ فی بیرل تیل خریدا تھا۔
درآمدی تیل کی لاگت 36 ڈالر 33 سینٹ فی بیرل بنتی ہے۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت 35 روپے 25 پیسے بنتی ہے۔حکومت پیٹرول پر 35 روپے ٹیکس وصول کرتی ہے۔ٹیکس شامل کرکے پٹرول کی قیمت 70 روپے 25 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔جبکہ اس وقت پیٹرول کی قیمت عوام کے لیے 97 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔لہذا امید ظاہر کی جارہی ہے کہ عوام کو پٹرول پر 20 روپے سے زائد کریں دیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب لاک ڈائون میں نرمی کے بعد سے کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی قدرے بہتری آنے کے امکانات ہیں ،ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل ترسیل جاری ہے، آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق لاک ڈائون کے نتیجے میں ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کم ہوگئی تھی جس کے باعث اپریل میں خام تیل،پٹرول اور ڈیزل کی در آمد معطل کردی گئی جبکہ بعض مقامی ریفائنریوں کو بھی اپنی پیداواری سرگرمیاں معطل کرنا پڑیں،تاہم اب پٹرولیم مصنوعات اور خاص کر ڈیزل و پٹرول کی کھپت میں بہتری آنے کے امکانات ہیں ۔دوسری جانب وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھی تمام تر ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔ بائیکو ریفائنری نے اپنی پیداواری سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی ہیں جبکہ پاکستان ریفائنری میں بھی پیداوار کا عمل جاری ہے ۔ دوسری جانب عالمی مننڈی میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافی دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website