counter easy hit

حکومت کو سکوک بانڈز کے ایک ارب ڈالرز مل گئے، وزارت خزانہ

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان کو سکوک بانڈز کے ایک ارب ڈالرز مل گئے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کو سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر14 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ 5 سالہ سکوک بانڈز پر سرمایہ کاروں کو 6.75 فیصد منافع دیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو دسمبر کے وسط میں آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز بھی ملنے کا امکان ہے جس کے بعد دسمبر کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز ہو سکتے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کی رقم ملنے کے بعد مقامی 103 ارب روپے کا مہنگا قرضہ واپس کر دیا جائے گا۔