counter easy hit

حکومتی منشاء مطابق نتائج محرومی حکمرانوں سے عوامی انتقام اور پالیسیوں پر عدم اعتماد ہے، منیر احمد وڑائچ

Munir Ahmad Warraich,Sajjad Ahmad,Chaudhry Abdul Rauf

Munir Ahmad Warraich,Sajjad Ahmad,Chaudhry Abdul Rauf

فرانس (اشفاق چودھری) سندھ و پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پہلے مرحلے کی طرح حکومتی جماعتوں کی مطلوبہ نتائج سے محرومی اور بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوے پاکستان مسلم لیگ فرانس کے رہنماؤں سجاد احمد ڈوگہ ، منیر احمد وڑائچ، چودھری عبدالروف ڈوگہ، سید ساجد حسسیں شاہ و دیگر نے کہا کہ فوج کی جانب سے گورننس کی بہتری کے اشارے کو سمجھنے کی بجائے اس کیخلاف واویلہ مچانے والوںکو اب عقل آجانی چاہئے اور فتح پانے والوں کو ان سے عبرت حاصل کرتے ہوئے عوامی امنگوں کی مطابق کارکردگی پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

کیونکہ اقتدار کے سنگھاسن پر بٹھانے والے عوام کو مایوس کرنا اقتدار سے محرومی باعث بنتا ہے۔

رہنماؤں نے صدر ممنون کی جانب سے وطن عزیز کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے کے عزم کو مستحسن قرار دیتے ہوئے کہا صدر صاحب کو اپنے اس قول و عزم کی عملی تفیسر بھی پیش کرنی چاہئے اور پاکستان کے شہریوں کو دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ لاقانونیت ‘ پولیس گردی کے ساتھ کرپشن مافیا ‘ لینڈ مافیا ‘ ٹینکر مافیا ‘ پارکنگ مافیا ‘ ٹرانسپورٹ مافیا سے نجات دلانے کے ساتھ پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور اسے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات پر توجہ دینی چاہئے۔