counter easy hit

سرکار پولیس کو ٹھیک نہیں کر سکتی تو بتائے یہ کام ذمے لے لیں گے، سپریم کورٹ

 Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (یس ڈیسک) پولیس کی چیرہ دستیوں اور تفتیش و چالان میں تاخیرکے مقدمے میں سپریم کورٹ کے جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیے کہ اگر سرکار سے پولیس ٹھیک نہیں ہوتی تو لکھ کر دیدے۔

تفصیلات کے مطابق ریمارکس میں کہا گیا کہ یہ کام بھی عدالت اپنے ذمے لے لے گی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سماعت کی اور خواجہ حارث کوکہا وہ اس کیس میں عدالت کی معاونت کریں۔

یہ عوام کیلیے ان کا ایک بڑا کام ہوگا کیونکہ عوام کے محافظ عوام پر جو ظلم ڈھا رہے ہیں اسے ختم کرنے کیلیے کوئی طریقہ نکالنا ہو گا۔جسٹس جواد نے نامکمل پیپر بک کی وجہ سے اعتزاز احسن کا مقدمہ سننے سے انکار کر دیا۔