counter easy hit

بیروزگاراووسیزپاکستانیز کیلئے زلفی بخاری کی قیادت میں وزارت اووسیز کے انقلابی اقدامات، اعلیٰ ایوان کو تحریری جواب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 41 ہزار 618 پاکستانی مزدوروں کو نوکری سے نکالا گیا جبکہ 25 ہزار 406 پاکستانی رخصت لے کر ملک واپس آ چکے ہیں۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز کی طرف سے پاکستان کے ایوان بالا کو تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن پورٹل پر اب تک 67 ہزار 24 پاکستانی مزدوروں نے خود کو رجسٹرڈ کیا ہے۔ اور تمام متعلقہ اداروں سے ماہانہ بنیاد پر مزید ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز نے اعلیٰ ایوان کو آگاہ کیا ہے کہ عالمی وبا کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کی مہارت میں اضافہ کرنے کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ ملک اور بیرون ملک ملازمت حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک کے ذریعے بے روزگار ہونے والے تارکین کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ وزارت نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو برخاستگی اور بے روزگاری سے بچانے کے لیے وزات متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزارت کے جواب کے مطابق ’سمندر پار پاکستانی مزدوروں کو ملازمت سے برخاستگی سے بچانے اور واجبات کی ادائیگی اور مفت واپسی کے ٹکٹس کی سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ ممالک کے وزارت افرادی قوت اور سفارتی سطح پر بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔’ وزارت کے مطابق ’بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائیمنٹ واپس آنے والے تارکین وطن کی بحالی کے جامع منصوبے پر کام کر رہی ہے جس میں اثرات کی جانچ پڑتال، ڈیٹا اکٹھا کرنا، تارکیین وطن کو درپیش مسائل کا حل اور متعلقہ اداروں سے تبادلہ خیال کرنا شامل ہے۔

Government Launches Portal For Unemployed Overseas Pakistanis

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website