counter easy hit

حکومت کی نااہلی ،اہل دیہہ کی طرف سے کروڑوں مالیت کی اراضی دینے کے باوجودگرلزہائی سکول تعمیرنہ ہوسکا

Government incompetence,

Government incompetence,

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)حکومت کی نااہلی ،اہل دیہہ کی طرف سے کروڑوں مالیت کی اراضی دینے کے باوجودگرلزہائی سکول تعمیرنہ ہوسکا،علاقہ میں گرلزہائی سکول نہ ہونے سے بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے لگا،مقامی ایم این اے ،ایم پی اے بھی خاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں،عوام کا احتجاج، اس سلسلہ میں نواحی گاؤں چک مرتضیٰ (خونی چک) کے ممتازراہنماؤں حاجی چوہدری محمداقبال ،چوہدری ریاض احمدناروے، چوہدری رضوان اقبال،چوہدری غلام سرور،ڈاکٹرمیجرمحمدزمان،چوہدری نثارسرور،چوہدری محمدادریس وائس چیئرمین،چوہدری عدنان،چوہدری عمرفاروق،چوہدری صغیر،چوہدری محمداشرف ،چوہدری محمدریاض،چوہدری محمدزمان،چوہدری ذوالفقارعنائت،رضوان اکرم،مذمل اشرف،مدثراشرف،منشی طارق،ماسٹرمحمداسلم ودیگرمعززین دیہہ نے گاؤں سمیت گردونواح میں 5کلومیٹرکے علاقہ میں گرلزہائی سکول موجودنہ ہونے کی وجہ سے اپنی مددآپ کے تحت’’المرتضیٰ ویلفیئرسوسائٹی ‘‘کے پلیٹ فارم سے آٹھ کینال اراضی جومجموعی طورپرایک کروڑساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بنتی ہے کا انتظام کیااوراراضی سکول کیلئے مختص کی ،لیکن دوسال گزرنیب کے باوجودمحکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی طرف سے سکول کی تعمیرکے حوالہ سے کوئی ایکشن نہیں لیاگیا،اس سلسلہ میں گزشتہ روزاہل دیہہ نے چوہدری محمداقبال،چوہدری ریاض احمدناروے،چوہدری رضوان اقبال ودیگرمعززین کی قیادت میں میڈیاکے سامنے اپنااحتجاج بھی ریکارڈکرایا،معززین نے بتایاکہ ہماری پوری یونین کونسل مین لڑکیوں کا ہائی سکول موجودنہیں ہے ،چک مرتضیٰ ،عالی ،سیدھڑی،ٹبہ بوٹے شاہ ،کلیوال سیداں کے عین درمیان میں ہم نے اسی لئے جگہ سکول کیلئے وقف کی ہے تاکہ اس پورے علاقہ کی بچیاں زیورتعلیم سے آراستہ ہوسکیں،انہوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے پرزورمطالبہ کیاکہ چک مرتضیٰ میں بچیوں کا ہائی سکول بنایاجائے