counter easy hit

اپٹما کا دیرینہ مطالبہ پورا، حکومت ٹیکسٹائل اور ایکسپورٹ صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(مانیرطنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت ٹیکسٹائل اور ایکسپورٹ صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت کم کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی گرتی پڑتی معیشت کے لیے شاندار فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے حکومت نے اپٹما کا دیرینہ مطالبہ مانتے ہوئے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ٹیکسٹائل اور ایکسپورٹ کی صنعتوں پر ہوگا۔اس حوالے سے حکومت نے سال نو کے موقع پر ایکسپورٹ انڈسٹری اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یہ بیش قیمت تحفہ دیا ہے۔اس حوالے سے اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز اور دیگر رہنما ایک لمبے عرصے سے کوشش کر رہے تھے کہ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھی باقی صوبوں کی طرح یکساں نرخوں پر بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔تاہم آج ان کی یہ کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انتہائی شاندار قدم اٹھایا گیا ہے،اس سے ایکسپورٹ بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انکا کہنا تھا کہ ہم اس قدم کے لیے پنجاب حکومت بالخصوص وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں جن کے ایک فیصلے سے پنجاب میں بند ملیں دوبارہ چلنے لگیں گی۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 10 روپے فی کلو واٹ کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی تھی اسے عوام کو حکومت کی جانب سے نئے سال کا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے ۔