counter easy hit

حکومت نے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی تیاری کرلی، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں فیصلوں سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ایاز صادق رکن قومی اسمبلی رہ ہی نہیں سکتے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ خان صاحب اپنے طالبان بھائیوں کی طرح قانون کے فیصلے نہیں مانتے،اب وہ رونا بند کر دیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاکہ جن اسمبلیوں سےاستعفے دے دیے وہاں واپس نہیں جائیں گے، انہوں نے الزام لگایا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی تیاری کرلی گئی ہے ، وہ نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

عمران خان کےبیان پرردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہناتھا کہ عمران خان کے اصرار پر جو حلقہ بھی کھلا وہاں ان کی سخت سبکی ہوئی۔عمران خان تسلیم کرلیں کہ عوام نےانھیں منتخب نہیں کیا ۔پرویز رشید کاکہناتھاکہ خان صاحب اپنے طالبان بھائیوں کی طرح قانون کے فیصلے نہیں مانتے، اپنی عدالت لگا کے بیٹھے ہیں، ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بھی عمران خان کوآڑے ہاتھوں لیا۔

ن لیگ کا کہنا ہےکہ عمران خان کو جہاں شکست نظر آتی ہے، وہاں وہ دھاندلی کا راگ الاپتے ہیں۔ خان صاحب اب اپنا رونا بند کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں۔