counter easy hit

حکومت، پی آئی اے ملازمین کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

Government, came

Government, came

کراچی……… حکومت اور پی آئی اے ملازمین کےمذاکرات نتیجہ خیزنہ ہوسکے،فلائٹ آپریشن معطل رہے گا ۔
وزیرنجکاری محمد زبیر نے میڈیا سےبات چیت میں کہا کہ آج صرف ملاقات ہوئی،مذاکرات نہیں ہوئے، فلائٹ آپریشن کی بحالی تک مذاکرات نہیں ہوں گے، فوری طورپرفلائٹ آپریشن کی بحالی چاہتےہیں، فلائٹ آپریشن شروع ہو گا تو ان کی بات سنیں گے۔ دوسری جانب چیئر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ پہلی بار بامعنی مذاکرات ہوئے، شکر گزار ہیں کہ ہماری بات سنی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کاموقف سناہے،اس پر مشاورت کریں گے، مشاورت کےبعد زبیر صا حب سے ملاقات کریں گےاور کسی نتیجے تک پہنچنے کی بات کریں گے۔ سہیل بلوچ نے کہا کہ حتمی نتیجےپرپہنچنےتک فلائٹ آپریشن معطل رہےگا، حکومت کومطالبات سےآگاہ کردیا،امیدہے آج کسی نتیجےپرپہنچ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے4 کارکن لاپتاہیں،ان کوبازیاب کرایاجائے۔