counter easy hit

مشیر حکومت آزادکشمیر چوہدری فخر الزمان کا برمنگھم ائیرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

Chaudhry Fakhar ul Zaman Birmingham Airport Welcoming

Chaudhry Fakhar ul Zaman Birmingham Airport Welcoming

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) مشیر حکومت آزادکشمیر چوہدری فخر الزمان آف گجر خان کا برمنگھم ائیرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال ، ڈپٹی لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کی سرپرستی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر زعماء کی بڑی تعداد نے پھولوں کے ہار پیش کیے۔

تفصیلا ت کے مطابق چو ہدری فخر الزمان آف گجر خان کا مشیر حکومت آزادکشمیر بننے کے بعد برطانیہ کے دورہ پر برمنگھم ایئر پورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ڈپٹی لا رڈمیئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کی سرپرستی میں اوورسیز مشیر وزیراعظم آزادکشمیر چو ہدری منظور حسین ، سنیئر صحافی ساجد یوسف ، راجہ اے ڈی خان، عمران علی ، عرفان چوہدری ، حسن طاہر ، عنصر بشیر ، حاجی کالا خان، میاں ناصر محمود ، مرزا طا رق محمود ، ظفر یوسف ، جنید خان، جواد ہاشمی ، اعجاز رئوف ، ریحان زمان ، حاجی ظفر داد اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کا کہنا تھا کہ چو ہدری فخر الزمان برطانیہ میں مقیم 18 لاکھ 92 ہزار تارکین وطن کے نما ئندے کی حیثیت سے ان کو در پیش مسائل کا ازالہ کریں گے اور حکومت آزادکشمیر کو تارکین وطن کے مسائل با رے بخوبی آگا ہ بھی کریں گے۔

اس موقع پر نومنتخب مشیر حکومت آزادکشمیر چو ہدری فخر الزمان نے اظہا ر خیال کرتے ہو ئے کہاکہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیری کمیونٹی اور حکومت آزادکشمیر کے مابین ربط کی خدما ت سرانجام دیتے ہو ئے ترجیحی بنیا دوں پر مسائل کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات اٹھا ئیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ تارکین وطن کے لیے کشمیر کے اندر سیرو سیاحت اور انویسٹمنٹ کے لیے بے حد مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنا چا ہیے۔