yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بریکنگ نیوز: حکومت نے محمود اچکزئی کو اچانک بڑا جھٹکا دے دیا

MH Kazmi October 8, 2019 1 min read
GOVERMENT, SHOCKED, MEHMOOD ACHAKZAI, KHAN
Share this:

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کی صوبائی حکومت نے اہم شخصیات (وی آئی پیز) کی حفاظت پر متعین پولیس اہلکاروں کو واپس بلا کر جنرل ڈیوٹی پہ تعینات کردیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری پیدا کی جا سکے۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ہم نیوز نے اسضمن میں صوبائی حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ وی آئی پیز کی حفاظت کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپنی حفاظت کے لیے وہ ازخود تنخواہیں ادا کرکے نجی محافظوں (گارڈوں) کی خدمات حاصل کریں۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کی وجہ سے محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر سرفراز بگٹی، نصیر مینگل، عنایت اللہ کاسی، ڈاکٹر حامد اچکزئی، علاؤ الدین مری، جعفر مندوخیل، مطیع اللہ آغا، ماجد ابڑو اور ڈاکٹر اسحاق بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی شخصیات سرکاری سیکورٹی محافظوں کی خدمات مزید حاصل نہیں کرسکیں گی۔ہم نیوز کے مطابق وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر متعین بلوچستان پولیس کے 122 اہلکاروں کو واپس بلا کر جنرل ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے تنخواہیں وصول کرنے والے اہلکاروں سے شخصی ڈیوٹی لی جارہی تھی۔پولیس کے جن اہلکاروں کو شخصی ڈیوٹی کے فرائض سے ہٹایا گیا ہے ان میں صرف سیاستدانوں کے محافظ ہی شامل نہیں ہیں بلکہ متعدد ایسے بھی ہیں جو دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات، پولیس کے سابقہ و موجودہ افسران، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر صوبوں میں فرائض سرانجام دینے والے افسران کے ہمراہ بطور گن مین متعین تھے۔حکومت بلوچستان کے فیصلے کے تحت صوبائی سیکرٹریز حافظ ماجد، قمر مسعود، صالح بلوچ، زاہد سلیم، شہریار تاج، لعل جان جعفر، شبیر مینگل اور رزاق سنجرانی کے ساتھ متعین سرکاری محافظوں کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی پی محمد اکرم نعیم بھروکہ کے احکامات پر ڈپٹی کمانڈنٹ منظور حسین کے دستخط سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت صوبائی الیکشن کمشنر، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران، ڈی آئی جیز اور ایس پیز کے ساتھ متعین محافظوں کو واپس بلایا گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے بھائی میر جمیل بزنجو سے بھی محافظ واپس لے لیا گیا۔

GOVERMENT, SHOCKED, MEHMOOD ACHAKZAI, KHAN

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Silkbank Ltd Jobs 2019 For Customer Relationship Managers, Branch Managers And Other
Previous Post سلک بینک کی لت کی نوکریاں Customer چار کسٹمر ریلیشنشپ مینیجر ، برانچ منیجر اور ای ٹی۔
Next Post اسٹیبلشمنٹ ڈویژن / اے ایچ کے نیشنل سینٹر اسلام آباد کی نوکریاں 2019 میں اسٹیٹوٹائپسٹس ، پروجیکشنسٹ اور دیگر۔
Establishment Division / AHK National Centre Islamabad Jobs 2019 For Stenotypists, Projectionist And Other

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.