counter easy hit

عوام کے لیے خوشخبری :گورنر ہاؤسز کے بعد تبدیلی سرکار نے ایوان صد ر کا کیا استعمال سوچ لیا ؟ ہر خاص وعام کے کام کی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ایوان صدر عام لوگوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر ایوان صدر کے دروازے عام لوگوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 8 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے ایوان صدر کے دروازے عام لوگوں کے لئے کھلے رہیں گے۔
ملک کے 3 گورنر ہاؤس اور مری میں حکومتی ریسٹ ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کے بعد اب انتہائی محفوظ اور وسیع ایوان صدر میں بھی شہری 8 دسمبر کو جاسکیں گے۔ایوان صدر کے ترجمان طاہر خوشنود نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایوان صدر کو صرف ایک روز کے لیے عوام کے لیے کھولا جائے گا اور شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک آسکیں گے۔نہوں نے کہا کہ یہ اقدام ریاستی عمارتوں تک عوام کی رسائی کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وعدے کی ایک کڑی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی پالیسی کے تحت ملک کے گورنر ہاؤسز کو پہلے ہی عام لوگوں کے لیے کھولا جاچکا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایوان صدر آنے والے لوگوں کے پاس یہ موقع ہوگا کہ وہ اندر موجود چھوٹے زوو کے دورہ کر سکیں، اس کے ساتھ ساتھ سبزہ زار اور 5ویں منزل پر موجود تاریخی ہالز بھی دیکھ سکیں، جہاں وزرا اعظم سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوتی ہے۔ایوان صدر کی انتہائی محفوظ ریڈ زون میں موجودگی کے باعث آنے والے شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے طاہر خوشنود کا کہنا تھا کہ حکومت نے یقینی طور پر پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ مشاورت سے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت شہریوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر آنے کی اجازت ہوگی.