counter easy hit

گوگل نے 2015 میںزیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست جاری کردی

Google's search bound mynzyadh 2015

Google’s search bound mynzyadh 2015

نیویارک……….گوگل نے سال 2015 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں ریحام خان، ایان علی، ایمی جیکسن، قندیل بلوچ اور کینیڈین وزیر اعظم کو شامل کیا گیاہے۔ پاکستان میں انٹر نیٹ پر سرچ کی جانے والی دو شخصیات نے دیگر بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔جس میں ٹاپ ٹین میں پہلے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ہیں جبکہ ماڈل ایان علی دوسرے نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں بالی وڈ کی فلم146 سنگھ از بلنگ145میں اکشے کمار کیساتھ جلوۂ گرہونیوالی برطانوی ماڈل ایمی جیکسن تیسرے نمبر پر ہیں اور چوتھے نمبر پرسوشل میڈیا سیلیبرٹی قندیل بلوچ ہیں۔ ٹاپ ٹین فہرست میں پر کشش شخصیت کے مالک کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان میں پابندی کا شکار یوٹیوب کا مقامی نعم البدلYTPAKبھی سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ جس کے بعد بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس8 کا نمبر ہے۔ پاکستان میں جن فلموں کو سب سے زیادہ مرتبہ سرچ کیا گیا ان میں بجرنگی بھائی جان، پریم رتن دھن پائیو، پی کے اور فاسٹ اینڈ فیوریس 7 شامل ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 اور بگ باس 9 بھی سب سے زیادہ سرچ ہونے والی چیزوں کی فہرست کا حصہ ہیں