counter easy hit

گوگل کا ایک نیا پکسل فون سامنے لانے کا اعلان

گوگل پکسل اور پکسل ایکس ایل — فوٹو بشکریہ گوگل
گوگل پکسل اور پکسل ایکس ایل — فوٹو بشکریہ گوگل

اگر یہ کہا جائے کہ گوگل پکسل گزشتہ سال کا بہترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون تھا جو غلط نہیں جسے براہ راست ایپل کے آئی فون کے مقابلے پر اتارا گیا تھا۔اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ گوگل پکسل کا نیا ورژن بھی اس سال متعارف کرایا جائے گا۔گوگل پکسل اور پکسل ایکس ایل اپنے کیمرے، گوگل اسسٹنٹ اور دیگر فیچرز کی بناءپر انتہائی مقبول ثابت ہوئے تھے اور ان کی اتنی طلب ہے کہ کمپنی کے لیے اسے پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔گوگل کے ہارڈ وئیر سیکشن کے سنیئر نائب صدر رک اوسٹرلو نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال ایک اور نیا گوگل پکسل فون ریلیز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون انڈسٹری میں ہر سال ایک فلیگ شپ فون متعارف کرانے کا رجحان ہے اور ہم اس پر عمل کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گوگل پکسل کا نیا ماڈل اس سال سامنے آئے گا تاہم ابھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔تاہم انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ پکسل زیادہ قیمت والا پریمیئم فون ہوگا جس کا مطلب ہے کہ اس کی قیمت 650 ڈالرز سے کم نہیں ہوگی۔ویسے تو ابھی یہ واضح نہیں کہ اس میں کیا نیا ہوگا مگر یہ اطلاعات ضرور سامنے آچکی ہیں کہ گوگل اس ماڈل کے کئی ورژن پر کام کررہا ہے جن میں سے کسی ایک کو آخر میں منتخب کیا جائے گا۔

ویسے یہ کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کے ساتھ ہوگا جو کہ واٹر پروف ہونے کے ساتھ پہلے سے بھی زیادہ بہتر کیمرے کا حامل ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال گوگل نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پکسل فونز سے زیادہ بہتر اسمارٹ فون کیمرہ ابھی کسی فون میں دستیاب نہیں۔یہ فون ممکنہ طور پر رواں سال اکتوبر میں سامنے آئے گا، جیسے گزشتہ سال بھی گوگل نے اسی مہینے میں اس کے پہلے ماڈل کو متعارف کرایا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website