counter easy hit

کوٹری کے قریب مال گاڑیوں میں تصادم، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

کوٹری: کوٹری کے قریب دو مال بردار ریل گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کراچی اور پنجاب کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہے۔

Goods vehicles collided near Kotri, suspended train traffic

Goods vehicles collided near Kotri, suspended train traffic

کوٹری کے قریب میٹنگ اوربھولاری پل کے درمیان جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کو تیل پہنچانے والی مال گاڑی کو کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی نے عقب سے ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اترکرالٹ گئیں اور بوگیوں میں موجود 150 ٹن سے زائد تیل بہہ گیا۔

حادثے میں ٹریک کے بڑے حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے اور کراچی اور پنجاب کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہے۔ ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں ٹریک کی بحالی میں مصروف ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ واقعہ لاہور جانے والی مال گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ ہے، تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے کلاف قانوی اور محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website