counter easy hit

خوشخبری ، خوشخبری، دھماکہ خیز خوشخبری : اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی لاج رکھ لی۔۔۔۔ سمندر پار پاکستانیوں نے اپنے کپتان کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

لاہور; عمران خان کے اقتدار سنبھالتے ہی یہ سوالات جنم لینا شروع ہوگئے کہ چیئرمین تحریک

انصاف کس طرح ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالیں گے جبکہ عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کو انکے حقوق ادا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوور سیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا سرمایاہ ہے ، انہیں یقین دلائیں گے کہ وہ اپنا پیسہ پاکستان لائیں ، انہیں نقصان نہیں ہوگا۔ عمران خان کا یہ اعلان سنتے ہی اوور سیز پاکستانیوں نے پاکستان ، عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اج کل ایک ویڈیو وائرل ہے جو کہ ایک اوور سیز پاکستانی کی ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ ” میرا یہ پیغام عمران خان کے لیے ہے، سب سے پہلے تو میں انکو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انکا کہنا تھا 2014ء تک میں مسلم لیگ ن کا سپورٹر رہا ہوں، لیکن 24 جولائی کو میں نے حرم پاک میں جا کر دعا کی کہ پاکستان کو اچھی لیڈر شپ عطا کرے،اور صبح اُٹھ کر جو چہرہ میں نے دیکھا ہے وہ عمران خان کا تھا، میرا عمران خان کے لیے یہ پیغام ہے کہ اگر وہ حق پر ہیں تو اللہ انکی مدد کرے گا،

انہیں یورپ امریکہ کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں یہاں کہوں گا کہ عمران خان کو 1 کروڑ 70 لاکھ نہیں انکو 22 کروڑ ووٹ پڑے ہیں۔ یہ جو شکست خوردہ اور بدنیت لوگ عمران خان کے خلاف محاذ بنا کر کھڑے ہوگئے ہیں یہ اکیلے رہ جائیں گے ۔ عمران خان کے ساتھ 22 کروڑ عوام اور ایک کروڑ سے زیادہ اوور سیز پاکستانی ہیں۔ عمران خان ایک دفعہ آواز دے ہماری جان اور مال عمران خان کے لیے حاضر ہے، عمران خان کو کسی قرض کی ضرورت نہیں ہے، انشا اللہ پاکستانی اوور سیز اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ۔ ہم بغیر کسی اجرت کے عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ۔ ہم نے غیروں کے لیے کام کیا ہے لیکن اب ہم عمران خان کے لیے، پاکستان کے لیے کام کریں گے ۔ عمران خان ایک دفعہ آواز دے ، ایک کروڑ سے زیادہ اوور سیز پاکستانی انکو کسی کا محتاج نہیں ہونے دیں گے، کسی سے قرض نہیں لینے دیں گے ۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اوور سیز پاکستانکا اور کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیئے اور خبر کو شیئر کیجیئے۔