counter easy hit

سیاحوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔ سوات ایکسپریس وے کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

Good news for tourists ... Swat Expressway was opened to the public

سوات (نیوز ڈیسک) سوات ایکسپریس ہائی وے کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیاحوں کے لیے سوات ایکسپریس وے کھول دی گئی ہے جس سے سوات، کالام، کمراٹ اور دیر آنے والے سیاحوں کو آسانی ہوگی۔ سوات موٹروے کی وجہ سے سوات اور اسلام آباد کے درمیان سفر 5 گھنٹے سے کم ہو کر ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا۔ سوات، بونیر، شانگلہ، مالا کنڈ، دیر، چترال کے عوام کو سفری آسانی بھی پیدا ہو گئی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے عید الفطر سے قبل موٹر وے کھولنے کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔دوسری جانب سوات میں عیدالفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں متوقع آمد کے پیشِ نظر ٹورسٹ پولیس اسکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔ لنڈا کے، شموزئی اور شانگلہ ٹاپ سمیت دیگر داخلی راستوں پر ٹورسٹ پولیس اسکواڈ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، بالائی علاقوں کی طرف جانے والوں کے لیے متبادل روٹ بھی مرتب کر لیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوات میں سیاحوں کے تحفظ کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اہل کار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔دریں اثنا، ‏ریسکیو 1122 کی جانب سے مختلف دریاؤں پر سیاحوں کی آمد کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اور ان کی رہنمائی کے لیے مختلف بینرز اور تشہیری مہم بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں عید الفطر پر بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر عید الفطر کی چھُٹیوں میں کئی شہریوں نے شمالی علاقہ جات کا رُخ کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے، جس کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے تاہم سوات ایکسپریس عوام کے لیے کھُلنے سے سیاحوں کو کافی فائدہ ہو گا اور سفری مشکلات میں کمی ہو گی ۔ عوام نے سوات ایکسپریس وے کھُلنے کے حکومتی اقدام کو خوب سراہا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website