counter easy hit

کمزور نظر افراد کے لئے خوشخبری

کمزور نظر والوں کو عینک بھی لگانا پڑتی ہے اور بعض اوقات لوگوں کے مذاق کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن سائنسدانوں نے کمزور نظر والوں کو ایسی خبر سنا دی ہے کہ انہیں اپنی نظر کی کمزوری پر دکھ کی بجائے خوشی ہونے لگے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی مینز یونیورسٹی کے ماہرین چشم نے ایک حالیہ تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ جن لوگوں کی دور کی نظر کمزور ہوتی ہے وہ عموماً زیادہ ذہین ہوتے ہیں اور اوسط سے زیادہ تعلیم یافتہ بھی ہوتے ہیں۔ یہ دلچسپ انکشاف یورپ میں کمزور بصارت کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران ہوا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یورپ میں 40سال سے زائد عمر کے پروفیشنلز میں تقریباً 50 فیصد کی دور کی نظر کمزورہے۔ اس تحقیق کے دوران 3452افراد کی نظر کا معائنہ کیا گیا اور انہیں ذہانت کے سوالات حل کرنے کے لئے دئیے گئے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کے معائنے سے معلوم ہوا کہ دور کی نظر کمزور ہونے کی صورت میں ذہانت کی شرح زیادہ تھی۔ یہ لوگ تعلیم میں اوسطاً زیادہ وقت صرف کرتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ نتائج اس تعلق کا ایک بالواسطہ نتیجہ بھی ہوسکتے ہیں:۔