counter easy hit

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری : 50 لاکھ گھروں کی تقسیم کے لیے میرٹ کیا ہو گا؟ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد( ویب ڈ یسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہاؤسنگ ٹاسک فورس کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو50لاکھ گھروں کی تعمیرسےمتعلق بریفنگ دی گئی ۔ گھروں کی تقسیم غربت سے نیچے افراد کے لیے ہو گی ۔ 50 لاکھ گھروں کی پالیسی کا اعلان 10 اکتوبر کو عمران خان کریں گے ۔ پالیسی کا اعلان عمران خان خود کریں گے

ملک بھر میں تین ،پانچ اور سات مرلے کے مکان بنائے جائیں گے ۔ غریب شہریوں کو 15 سے 20 سال کی آسان اقساط میں گھر فراہم کیے جائیں گے ۔ اجلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعمب عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کوسستےگھرکی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم کی منصوبےکومقررہ وقت کےاندرمکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ سستا گھر پالیسی کا اعلان وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔پالیسی کے تحت بڑی شاہراہوں کے ارد گرد نئے شہر آباد ہوں گے۔ حکومت کو ملائشین ماڈل کے گھر تعمیر کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔اس پالیسی سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔ گھروں کی تقسیم غربت کی لکیر سے نیچے افراد میں ہو گی۔ غریب شہریوں کو بھی 15 سے 20 سال کی اقساط پر گھر ملیں گے۔پالیسی کے تحت ملک بھر میں 3،5 اور 7 مرلے کے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق چھوٹا گھر دو کمروں پر مشتمل ہو گا، جس کی قیمت 15 لاکھ روپے تک رکھنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کا آغاز رواں ماہ سے ہوگا۔ 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کے منصوبے پر پاک فوج نے بھی حکومت کو تعاون کی پیشکش کی گئی تھی۔

گذشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کے لیے قائم کی گئی ٹاسک فورس کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ۔حکومت کے 50 گھروں کے منصوبے کی ٹاسک فورس نے منصوبے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منصوبے کے افتتاح کے بعد رجسٹریشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔ حکومت کے تعمیر کردہ گھروں کے حصول کے خواہش مند لوگوں کو باقاعدہ رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ بعد ازاں چھان بین کے بعد جائز حق داروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ ملک کے غریب عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ سامنے لائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت غریبوں کے لیے 50 لاکھ خصوصی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے لندن میں مقیم دوست انیل مسرت حکومت کو معاونت فراہم کررہے ہیں۔