counter easy hit

جیمز بانڈ کے مداحوں کے لئے خوشخبری

fans of James Bond

fans of James Bond

نیویارک…جیمز بانڈ کے مداحوں کے لئے ہے ایک خوشخبری، وہ یہ کہ سیریز کی 24ویں فلم اسپیکٹر میں استعمال کی گئی گاڑی اگلے ماہ نیلامی کے لئے پیش کی جارہی ہے۔
سال 2015ء کی بلاک بسٹر فلم ، جیمز بانڈ سیریز کی اسپیکٹر کے لئے اس گاڑی کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا، ایسٹن مارٹن کی DB 10 ماڈل کی یہ گاڑی 190 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ گاڑی کی نیلامی آئندہ ماہ 18فروری کو ہوگی ، تقریب میں جیمز بانڈ سیریز کی دیگر 20 سے زائد اشیاء بھی نیلامی کے لئے پیش کی جارہی ہیں ، نیلامی سے حاصل کردہ رقم فلاحی کاموں میں وقف کی جائے گی ۔