counter easy hit

یااللہ خیر: پاکستان کے اہم شہر میں خوفناک حادثہ ۔۔۔۔۔ 5 افراد جل کر راکھ ہو گئے

کشمور ( ویب ڈیسک ) انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 8 سے زائد زخمی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، سلنڈر پھٹنے سے وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کشمور کے قریب وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ افسوس ناک حادثے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جہلم میں جی ٹی روڈ پرمسافروین میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث لگنے والی آگ سے 8 مسافر جاں بحق جبکہ 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ مسافر وین گوجرانوالہ سے راولپنڈی جا رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث وین بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے باعث میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ واضح رہے کہ رواں سال فروری میں کرک کے علاقے تبی خواہ کے قریب مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website