yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

شاباش لالہ شاباش

Web Editor May 18, 2019 1 min read
Good Lala good
Share this:

Good Lala goodشاہد آفریدی پاکستانی کرکٹ کے ہیرو آج کل دیسی لبرلز اور سیکولر طبقہ کے نشانہ پر ہیں۔ کرکٹ کے لالہ پر بھارتی اور مغربی میڈیا بھی برس رہا ہے۔ دیسی لبرلز اور بھارتی و مغربی میڈیا کی شاہد آفریدی پر غصہ کی وجہ لالہ کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’’گیم چینجر‘‘ ہے، جس میں آفریدی نے لکھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو کوئی بھی آئوٹ ڈور کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اس کی وجہ ہماری اسلامی اور معاشرتی اقدار ہیں۔ آفریدی نے لکھا کہ اُن کے اس فیصلے میں اُن کی اہلیہ کی حمایت بھی شامل ہے۔ آفریدی نے یہ بھی لکھا کہ حقوقِ نسواں کے علمبردار جو مرضی کہیں وہ اپنی بیٹیوں کے بارے میں یہ فیصلہ کر چکے ہیں۔ لالہ کے ان الفاظ نے جیسے طوفان برپا کر دیا ہو۔ بھارتی اور مغربی میڈیا سے تو یہ توقع تھی ہی کہ وہ کیسے دنیائے کرکٹ کے ایک بڑے نام کی طرف سے کوئی ایسی بات سنیں جو اسلام سے متعلق ہو، جو عورت کے پردہ کے حق اور اُس کی بے پردگی کے خلاف ہو لیکن افسوس کہ پاکستان کے لبرلز اور سیکولرز میں موجود ایک مخصوص طبقے کو بھی آفریدی کی بات ہضم نہ ہوئی اور اُنہوں نے بھی آفریدی کو اپنے طعنوں اور تنقید کا نشانہ بنایا۔

آفریدی نے جو بات کی وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اور ہمارے معاشرتی اقدار کی عکاس تھی۔ اس بات پر تو آفریدی کو شاباش ملنا چاہیے تھی، یہ تو بڑے فخر اور نیکی کی بات ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب اسلام کی بات کرنے والوں کے پیچھے لوگ ہاتھ دھو کر پڑ جائیں، وہاں ایک کرکٹ ہیرو اُٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ اُس کی بیٹیاں کرکٹ سمیت کسی بھی ایسے کھیل کا حصہ نہیں ہوں گی جو چار دیواری سے باہر ہو اور جسے دیکھنے کے لیے غیر محرم افراد آزاد ہوں۔ جو بات آفریدی نے کی یہ تو اب اسلامی سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی کرنےسے ڈرتے ہیں کہ کہیں میڈیا اور سیکولر و لبرل طبقہ پیچھے نہ پڑ جائے۔ اللہ تعالیٰ شاہد آفریدی، اُن کی اہلیہ اور اُن کی بیٹیوں کو جزائے خیر دے اور اُن پر اپنی رحمتوں کی بارش فرمائے۔ آمین!

شاہد آفریدی کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی ایسی تربیت کی کہ بلوغت کو پہنچتے ہی وہ جب بھی گھر سے باہر نظر آئیں، ہمیشہ پردہ میں نظر آئیں۔ لالہ کی اہلیہ بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق پردہ کرتی ہیں اور یہ وہ عمل ہے جو آفریدی اور اُن کی بیوی اور بچیوں کو دوسروں کے لیے ترغیب کا ذریعہ بناتا ہے۔ اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب عورت کو بے لباس کرنے کی ایک پاگل ریس لگی ہو ،بے شرمی اور بے حیائی کو ترقی اور جدت پسندی سے جوڑا جائے، جہاں عوت کے جسم اور خوبصورتی کوپیسہ کمانے کے لیے استعمال کیا جائے، جب ناچنے اور گانے والوں اور والیوں کو رول ماڈل بناکر پیش کیا جا رہا ہو۔

مجھے امید ہے کہ شاہد آفریدی اپنے مخالفین کے پروپیگنڈا کی وجہ سے گھبرائیں گے نہیں اور اُنہیں گھبرانا بھی نہیں چاہیے کیونکہ اُنہوں نے جو بات کی، وہ تو اسلام کی بات ہے، یہ تو بڑے فخر اور بڑے اجر کا کام ہے۔ مجھے امیدہے کہ لالہ کے اس عمل سے بہت سے ایسے لوگ جو میڈیا کے ساتھ ساتھ لبرل اور سیکولر طبقے کے دبائو کی وجہ سے اسلام کی بات کرنے سے ڈرتے ہیں، بھی حوصلہ پکڑیں گے۔ شاہد آفریدی پرحملے کرنے والے اگرچہ کم ہیں لیکن منظم ہونے کی وجہ سے اُنہی کی آواز میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے گونج رہی ہے لیکن افسوس کہ اسلامی سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں جو سوشل میڈیا میں ویسے تو کافی سرگرم ہیں، اس معاملے میں عمومی طور پر خاموش نظر آئیں۔ حالانکہ یہ وہ وقت ہے جب میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے وہ بات جو لالہ نے کی، اُس کے متعلق لوگوں کو اسلامی تعلیمات اور دینی احکامات سے آگاہ کیا جائے۔ ہمیں معاشرے اور اس کے افراد کو یہ بھی بتانا ہے کہ مسلمان ہوتے ہوئے ہم مغرب کی اندھی تقلید نہیں کر سکتے بلکہ اُن حدود و قیود کے پابند ہیں جو بحیثیت مسلمان ہمارا دین ہمیں بتاتا ہے۔ آخر میں مَیں پھر ایک بار شاہد آفریدی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ اُنہوں نے بہت اچھی بات کی اور امید کرتا ہوں کہ ایسی اچھی باتیں آئندہ بھی کرتےرہیں گے، چاہے دنیا جو مرضی کہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
IMF and gas pipe line
Previous Post آئی ایم ایف اور گیس پائپ لائن
Next Post قائداعظم محمد علی جناح نے رتی جناح سے شادی چھپ کر کیوں کی تھی؟
Why did Quaid e azam Muhammad Ali Jinnah hiding the wedding from Ratti Jinnah?

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.