counter easy hit

گولڈن گلوبز ، ریوننٹ بہترین فلم، بری لاسن بہترین اداکارہ

Golden Globes, best film

Golden Globes, best film

کراچی……امریکی ریاست کیلیفورنیا اور اس کا مشہور مقام بیورلی ہلز اس وقت فلمی ستاروں سے چمک اٹھا جب گولڈن گلوب ایوارڈز 2016 کا میلہ سجا ۔ یہ علاقہ اور اس میں ہونے والی ہالی ووڈ فلموں کی اس تقریب نے دنیا جہاں کے ٹی وی چینلز کو اپنی جانب متوجہ کرلیا اور تبھی سے یہ اخبارات کی شہ سرخیوں میں بھی شامل ہے۔
73ویںگولڈن گلوب ایوارڈ 2016 کا سب سے اہم قرعہ نکلا فلم دی ریوننٹ کے حق میں۔ ریوننٹ کو سال کی بہترین فلم کےایوارڈ سے نوازا گیا اور لیونارو ڈی کیپریو کو دی ریوننٹ میں عمدہ کردار نگاری پر بہترین اداکار کی ٹرافی دی گئی۔ بری لاسن فلم روم کے لئےبہترین اداکارہ کے ایوارڈ کی حقدار قرار پائیں اور دی ریوننٹ کے ہدایت کار بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔دی مارشینز سال کی بہترین کامیڈی، میوزیکل فلم کا ایوارڈ لے اڑی۔ اسی فلم کے لئے میٹ ڈیمن بہترین کامیڈی اداکار جبکہ فلمجوائے میں منجھی ہوئی اداکاری پر جینفر لارنس کو گولڈن گلوبز ایوارڈ سے نوازا گیا۔سلویسٹر اسٹالون کا جنہیں فلم کریڈ کے لئے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔کیٹ ونسلٹ نے بہترین معاون اداکارہ کی ٹرافی جیتی فلم اسٹیوجابز میں اچھی اداکاری کرنے پر جبکہ بہترین اینی میٹیڈ فلم کا ایوارڈ ان سائیڈآوٴٹ کے حصے میں آیا۔لیڈی گاگا نے اپنی زندگی کا پہلا گولڈن گلوب ایوارڈجیتا لمیٹڈ ٹی وی، مووی سیریز کیٹگری میں امریکن ہارر اسٹوریہوٹل کے لئے جبکہ ہنگری کی فلم سن آف سول کو غیرملکی زبان کی بہترین فلم کا گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا۔