counter easy hit

گوجرہ :مسلمان, عیسائی بھائیوں کیلئے گرجا گھر کی تعمیر میں شریک

Gojra: Muslim,

Gojra: Muslim,

چک 143 گ ب کا گرجا گھر مسلم مسیحی بھائی چارے کی مثال بن گیا ، مسلمان چرچ کی تعمیر میں عیسائی بھائیوں کے ساتھ شامل
گوجرہ (یس اُردو ) اور اب بات کرتے ہیں گوجرہ کے ایک ایسے گاؤں کی جہاں مسلمان مسیحوں کے ساتھ مل کر گاؤں کے پہلے گرجا گھر کی تعمیر کرکے مذہبی ہم آہنگی کی خوب صورت مثال بن گئے ہیں ۔
یہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کا چک 143 گ ب ہے جہاں زیر تعمیر یہ چھوٹا سا گرجا گھر مذہبی ہم آہنگی کی بڑی مثال بن گیا ۔ مسیحی خاتون بشیراں بی بی نے اپنی تین مرلہ زمین عبادت گاہ کے لیے وقف کی تو گاؤں کے مسلمان بھی چرچ کی تعمیر میں حصہ لینے لگے ۔گاؤں کا پہلا گرجا گھر بنانے میں سرگرم گاؤں کے باسیوں کا کہنا ہے نفرت کی چنگاری کو چرچ کی تعمیر میں حصہ ڈال کر ختم کر رہے ہیں ۔ چرچ کیلئے زمین دینے والی بشیراں بی بی اور کرسچین کمیونٹی اسے مسلم مسیحی پیار کا اظہار قرار دیتے ہیں ۔گوجرہ کے اس گاؤں میں مسیحی برادری کی کوئی الگ کالونی نہیں ، ایک گھر عیسائی کا ہے تو دوسرا مسلمان کا ان کا یہی اتفاق اب ایک مثال بن چکا ہے ۔