counter easy hit

گوہر الماس خان و دیگر سماجی و سیاسی راہنماوں کی جانب سے صادق خان کو مبارکباد۔

PML and Community Leaders

PML and Community Leaders

لیڈز برطانیہ (بابر چیمہ سے) یارکشائر سے ممتاز برطانوی سکالر اور کمیونٹی راہنما گوہر الماس خان، مسلم لیگی راہنما و مشہور اکاونٹینٹ راجہ اے ڈی خان، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم خان، سابقہ لارڈ میئر محمد اقبال، لیگی راہنما ناظم علی اور پیر عزیزالرحمن نے ایک مشترکہ بیان میں صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ مسلم کمیونٹی اور دیگراقلیتوں اور انکے حقوق کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اور تمام لندن کے باسیوں کے مفادات کی جدوجہد پرعزم ہو کر جاری رکھیں گے۔