counter easy hit

یا اللہ رحم !!! کوروناکے مشکوک مریض نے ہسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں بے چینی پائی جاتی ہے اور اب آسٹریلیا سے بھارت واپس آنے والے شخص نے سردرد کی شکایت کے بعد الگ وارڈ میں داخل کیے جانے پر کورونا کے شبہ میں ہسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی ، مریض کو بدھ کی رات نو بجے ہسپتال داخل کیاگیاتھا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق مشتبہ مریض نے صفدر جنگ ہسپتال دہلی میں خودکشی کی، دہلی پولیس کو ملنے والی اطلاع کے مطابق مریض نے ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگائی ۔ کورونا وائرس کے شک میں اسے بدھ کی رات 9بجے ہسپتال داخل کیاگیا تھا ، وہ آسٹریلوی دارلحکومت سڈنی سے انڈیا آیا تھا اور سردرد کی شکایت کررہاتھا، اسی شکایت پر ہی اسے ایئرپورٹ حکام کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرہسپتال لائے جسے فوری طورپر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیاتھا۔ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ اس کے سیمپل لے کر ٹیسٹنگ کیلئے بھجوادیئے گئے اور رپورٹ آنا باقی ہے تاہم مبینہ طورپر اس نے آئسولیشن وارڈ کا دروازہ کھولا اور ہسپتال کی ساتویں منزل سے کود گیا۔ادھر اپنے بیان میں ہسپتال کی طرف سے کہاگیا کہ اس شخص کی شناخت 35سالہ مرد سے ہوئی تھی تاہم نام یا مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا. رپورٹ کے مطابق اسے آئی جی آئی ایئرپورٹ سے صرف مشکوک مریض کی بنیاد پر داخل کرایاگیا، وہ سڈنی سے ایئرانڈیا کی پرواز301کے ذریعے پہنچا تھا، ایک سال سے سڈنی میں مقیم تھا ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا کے 78 کنفرم کیسز ہیں جن میں سے 60 ایران سے آنے والے زائرین ہیں، کرونا کے 80 فیصد لوگ پینا ڈول سے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں، عوام گھروں میں رہیں یہ نہ ہو کہ کل کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑے۔کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں 384افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،پنجاب میں کرونا وائرس کے 78 کنفرم کیسز ہیں جن میں سے 60 ایران سے آنے والے زائرین ہیں ، لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج 4 مریض صحت یاب ہورہے ہیں، جو ٹھیک ہورہے ہیں ان کو بھی 14دن آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان میں موجود زائرین کے ٹیسٹ 48گھنٹوں میں مکمل کرلیے جائیں گے،کرونا سے متاثرہ 80فیصد لوگ پینا ڈول سے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس آئسولیشن کے لیے 500سے زائد کمرے ہیں، پنجاب میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں الگ سے آئسولیشن رومز قائم کیے ہیں،عملے کے پاس تمام تر ضروری چیزیں موجود ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ہماری پوری کوشش ہے کہ حالات کو کنٹرول کیا جائے، وائر س سے متاثرہ افراد کو الگ رکھا گیا ہے،عوام گھروں میں رہیں، یہ نہ ہو کل کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑے،رات 10بجے کے بعد تمام شاپنگ مالز بند ہوجائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website