counter easy hit

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

Gladiators radiators

Gladiators radiators

دبئی……پاکستان سپر لیگ کے پہلے کوالیفائنگ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 133رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 132رنز بنا پائی۔پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے سب سے زیادہ 38رنز اسکور کیے۔ وہاب ریاض نے 22، محمد حفیظ ، شاہد یوسف اور جونی بیئراسٹو نے 15،15، کامران اکمل نے 9، حسن علی نے 5، کپتان شاہد آفریدی نے 2رنز بنائے جبکہ بریڈ ہوج صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد اصغر ایک اور شان ٹیئٹ صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور گرانٹ ایلٹ نے تین تین، اعزاز چیمہ نے 2 جبکہ انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔