counter easy hit

عمران خان کے نئے پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کا تحفہ : بڑے اسلامی ملک کے حکمران نے امت مسلمہ کے ہیرو ہونے کا حق ادا کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین اور سعودی کے بعد ترک حکومت بھی پاکستان کو اربوں ڈالرز کا تحفہ دینے کیلئے تیار ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کی کمپنی پاکستان، افغانستان اور ترکمانستان ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں 1.6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ترکی کی کئی کمپنیوں نے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ترکی کی ایک کمپنی نے 1.6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔ترکی کی کمپنی پاکستان، افغانستان اور ترکمانستان ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں 1.6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت ترکمانستان افغانستان اور پاکستان کو بجلی سپلائی کرے گا۔ پاکستان، افغانستان اور ترکمانستان ٹرانسمیشن لائن منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ترکمانستان پاکستان کو 1 ہزار میگاواٹ بجلی سپلائی کرے گا۔ جبکہ افغانستان کو سالانہ 10 کروڑ ڈالرز ٹرانسٹ فیس کی مد میں دیے جائیں گے۔ اس منصوبے پر دستخط 2015 میں کیے گئے تھے۔ 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کے اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی کی کمی کے بحران میں کسی حد تک کمی واقع ہو گی۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے صدر مملکت عارف علوی نے ترکی کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے دو طرفہ امو ر پر معاملات طے کئے گئے تھے۔