counter easy hit

3 ماہ کیلیے نیب میرے حوالے کردیں بڑے چوروں کو پکڑ کر دکھاؤں گا، عمران خان

 اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی چوری والے جیلوں میں جب کہ اربوں کی چوری والے باہر ہیں اور 3 ماہ کے لیے نیب مجھے مل جائے تو بڑے بڑے چوروں کو پکڑ کر دکھاؤں گا۔

Give me the hold of NAB for 3 months Will show the big thieves caught, Imran Khan

Give me the hold of NAB for 3 months Will show the big thieves caught, Imran Khan

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کہا کہ ان کے پاس تمام ثبوت ہیں لیکن عدالت میں معلوم ہوا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں لہذا وزیراعظم عدالت سے بھاگ رہے ہیں، جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے آمر جوابدہ نہیں ہوتا لہذا وزیراعظم الزامات کا جواب دے رہے ہیں احسان نہیں کررہے۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ والے عدالت سے ڈرے ہوئے ہیں اور آج یہ لوگ عدالت سے بھاگ رہے ہیں، وزیراعظم کے وکیل بہانے ڈھونڈ رہے ہیں جب کہ ان کے دلائل سے لگتا ہے کہ ملک میں صادق و امین ڈھونڈنا مشکل ہے۔عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی نے کبھی نہیں بتایا کہ مے فئیر فلیٹس ان کے ہیں، مریم نواز کے بینیفشری مالک ہونے کی کوئی بات ہی نہیں کر رہا لیکن  آئی سی آئی جے کہہ چکی ہے کہ مریم نواز بینیفشری مالک ہیں جب کہ وزیراعظم کو معلوم ہی نہیں کہ بچے ارب پتی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی منی ٹریل سامنے نہیں آئی لیکن سب جگہ موجود ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی ہے اور 4 جگہ واضح ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم کی چوری کے لیے 4 عینی شاہد گواہ ہونے ضروری ہیں جب کہ میں نے سنا ہے نیا قطری خط آرہا ہے،آگے چل کر قطری خط اور التوفیق پر بھی بات ہوگی۔چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ فیصلہ کن وقت ہے، پاناما پیپرز میں جس جس کا نام آیا ان سب جواب دیا، امریکی صدر کلنٹن جھوٹ بولنے پر مستعفی ہوئے لیکن وزیراعظم تکنیکی باتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، ان کی بد قسمتی ہے کہ یہ پاناما پیپرز میں پھنس گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب خود کہتی ہے کہ روزانہ ملک میں 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے لیکن ہزاروں کی چوری والے جیلوں میں پڑے ہیں اور اربوں کی چوری والے باہر ہیں لہذا وزیراعظم کو تبدیل کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا جب کہ 3 ماہ کے لیے نیب مجھے مل جائے تو بڑے بڑے چوروں کو پکڑ کر دکھاؤں گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website