counter easy hit

شجاع آباد:زیادتی کا شکار لڑکی نے تھانے کےباہر خود کو آگ لگا لی

girl commit suicie in shujaabad

girl commit suicie in shujaabad

ملتان،سکندرآباد(یس اردو نیوز) انصاف نہ ملنے پر زیادتی کا شکار ثمینہ بی بی  نے تھانہ سٹی شجاع آبادکے سامنے خود کو آگ لگا خودسوزی کی کوشش  کی جو عوام نے ناکام بنا دی زخمی ثمینہ کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہےتفصیل کے مطابقزیادتی کاشکار ثمینہ بی بی نے  خود کو پٹرول چھڑ کر آگ لگالی چند رو زقبل زیادتی کاشکار ثمینہ نے الزام عائد کیاکہ پولیس نے اس کے بھائی یوسف‘ اللہ وسایا پر تشدد کیا ہے جس پر میں احتجاج کرتے ہوئے خود کو پٹرول چھڑ کر آگ لگالنے کی کوشش کی زخمی ثمینہ کو سرکاری گاڑی میں سول ہسپتال منتقل کردیاگیا اس دوران ڈی ایس پی خاور زمان لودھی بھی موقع پر پہنچ گئے اور متاثرین سے مذکرات کیے دوسری جانب سی پی او ملتان نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر ایس پی صدر‘ ڈی ایس پی ‘ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اور متاثرین کو ملتان طلب کرلیاعلاوہ ازیں پولیس تھانہ کینٹ نےدولڑکیوں کواغواکرنےکےالزام میں3افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔محمدشبیربستی خدادادکےرہائشی  نےپولیس کوآگاہ کیاکہ اس کی بیٹی نرمین بی بی اوربھتیجی دعا کو آصف،سجاد اورجہانگیرنےاغواکرلیاہےپولیس نےمقدمہ درج کر کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website