counter easy hit

گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سردی کی نئی لہر برقرار

Cold Weather

Cold Weather

اسلام آباد(یس ڈیسک) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سردی کی نئی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پیر کے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔

بلوچستان کے شہروں چمن ، پشین ، لورالائی ، ہرنائی اور ژوب میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں اور جاتی سردیاں پھر لوٹ آئی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور باجوڑایجنسی میں بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لوئر دیر میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سندھ میں موسم خشک لیکن سرد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ، مالاکنڈ،ہزارہ اور پشاور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔