counter easy hit

دیو ہیکل پانڈا گھر سے نکل آیا،برف پر لوٹ پوٹ ہوکر مزے بھی اڑائے

Giant panda house

Giant panda house

ٹورنٹو……ٹورنٹو کے چڑیا گھر انتظامیہ نے دیو ہیکل پانڈے کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے، جس میں پانڈے کو اپنے گھر سے باہر نکل کر موسم سے لطف اندوز ہوتا دیکھا جاسکتا ہے۔
اس پانڈے کی مستیاں اورنٹ کھٹ اداؤں نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں، کہیں یہ برف پر لوٹ پوٹ ہوتا دیکھائی دیتا ہے تو کہیں برف سے کھیلتے اور اس پر پھسلتے ہوئے اس موسم کو انجوائے کر رہا ہے۔اس پانڈے کی تفریح کے یہ انوکھے رنگ اور نٹ کھٹ شرارتیں دیکھنے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی بڑی تعداد میں چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔