counter easy hit

گھریلو ٹوٹکوں سے خوبصورتی پائیں

جلد میں نکھار کے لیے
مالٹے کے چھلکے تھوڑے سے دودھ میں بھگو دیں ۔ چند گھنٹے بعد چھلکوں‌ کو اسی دودھ میں‌ پیس کر باریک کر لیں ۔ اب اسے ابٹن کی طرح جلد پر استعمال کریں‌
جلد کے داغ دھبے صاف ہو جائیں‌گے اور جلد بھی نکھر جائے گی—۔

پاؤں کو ملائم اور خوبصورت بنانے کے لیے
جب نہا کر نکلیں‌ تو کسی کریم یا لوشن سے مساج کریں اگر ہو سکے تو گلیسرین کو ہتھیلی پر لگا کر اس میں چند قطرے پانی ملائیں اور پھر پاؤں پر مساج کریں ۔
کچھ عرصہ بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کے پاؤں کبھی بھی خشک نہیں‌ ہوں‌گے اور نہ ہی ایڑیاں ‌پھٹیں‌گی ۔

اگر پھر بھی ایڑیاں‌پھٹیں تو رات سونے سے پہلے ، کسی چھوٹے ٹب میں‌ گرم پانی لیں اس میں کوئی بھی شیمپو اور تھوڑی مقدار میں نمک ڈال کر پاؤں 15 یا 20 منٹ کے لیے اس میں‌ رکھیں
اسکے بعد پاؤں صاف کر کے کپڑے سے تھوڑا رگڑیں‌ اور کریم لگا لیں اور ہلکا سا مساج کریں اور سو جائیں۔
صبح اٹھ کر پاؤں دھو لیں۔

ہاتھوں اور چہرے کی پھٹی جلد
ایک گلاس عرق گلاب میں دو بڑے چمچے گلیسرین اور ایک لیموں کا رس نچوڑ دیں۔ رات کو سوتے وقت چہرے ،ہاتھ اور پاؤں کی پھٹی جلد پر مل لیں۔جلد نرم ہو جائے گی۔

دھوپ میں رنگ کالا ہو جا ئے تو
دھوپ میں اگر رنگ کالا ہو جا ئےتو رات سونے سے پہلے دودھ میں کھیرے کا رس ملا کر روئی سے ہاتھوں اور چہرے پر لگائبں۔ پندرہ منٹ بعد صابن سے ہاتھ منہ دھو لیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لئے
نیند کی کمی یا بعض دیگر وجوہات کی بنا پر اکثر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے ایک بڑا چمچہ چنبیلی کا تیل اور اس میں آدھے لیموں کا رس ملا کر آنکھوں‌کے گرد لگا لیں۔

پلکیں گھنی کرنے کے لیے
شہد اور کیسٹرائل ملا کر پلکوں پر لگانے سے پلکیں گھنی ہو جاتی ہیں۔