counter easy hit

جرمنی : قائد انقلاب کی سرپرستی میں منتخب مرکزی تنظیمات کو مبارکباد

K.-H.-Tarar

K.-H.-Tarar

جرمنی (انجم بلوچستانی سے) صدر MQI برلن، مجلس شوریٰ وسابق صدرPAT برلن، خضر حیات تارڑ نے ڈاکٹر طاہر القادری کے مرکزی تنظیمات کے اعلان پر بیان دیا ہے: ہم اپنے عظیم قائد کوملک و قوم کیلئے کی جانے والی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورآپکی سر براہی میں منتخب ہونے والی نئی مرکزی تنظیمات کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ وہ قائد انقلاب کی رہنمائی میں تحریک کو منزل کے قریب لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی ۔ہماری گزارش ہے کہ PATکا ایک زبردست میڈیا سیل تشکیل دیا جائے، کیونکہ میڈیا کے اس دورمیں آپ کے عظیم انقلابی ایجنڈے اور آپ کی ذات پر کئی اینکر، مخالفین، حاسدین اور تجزیہ نگار بے جا تنقید کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

TVپر مخالفین اور سیاسی پارٹیوں کے چرب زبان لوگ آ کر صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح ثابت کرنے کے ماہر ہوتے ہیں،لہذا ہماری نمائندگی کے لئے کوئی ایسا شخص وہاں جانا چاہئے، جو PATکے ایجنڈے سے مکمل طور پر واقف ہو ، اپنے موقف کو پیش کر تے ہوئے مخالفین کو منہ توڑ جواب دے سکے اوراپنا پیغام احسن طریقہ سے عوام تک پہنچا سکے۔اللہ تعالیٰ مصطفوی انقلاب کا سورج جلد طلوع فرمائے۔ آمین۔”