counter easy hit

PAT کا یوم تاسیس 20 مئی کو چیف کوآرڈئنیٹر PAT یورپ محمد شکیل چغتائی کی رہائشگاہ پر منعقد ہو گا

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق یورپی ممالک میںPATکی بحالی اور تنظیمات کے قیام کے بعدPATکے حوالے سے تقریبات و سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

”قائد انقلاب،سربراہ پاکستان عوامی تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات اور سر پرستی میںبرلن میں قائم منہاج القرآن میڈیا کوآرڈینیشن بیورو کومزید فعال کرتے ہوئے، ”منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ ”کے نام سے تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کی تمام سرگرمیوں کو مربوط، منظم،موثر بنانے اور ان کی ذرائع ابلاغ پربہترنشر و اشاعت اور سوشل میڈیا پرPATکے نقطہ ء نظر کو واضح کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

جس کے لئے مرکزی تنظیمات کے ساتھ ساتھ منہاج یورپین کونسل میں شامل تمام تنظیمات اوریورپی ممالک میںقائم شدہ و قائم ہونے والی PATکی جملہ تنظیمات کو”منہاج کوآرڈینیشن بیورو ،MCBیورپ ”کے ساتھ روابط کو نئے سرے سے ا ستوار کرنا ہوگا۔تاکہ ان کی سیاسی و سماجی سرگرمیوںکو ذرائع ابلاغ کے ذریعہ دنیا بھر میں پھیلایا جا سکے۔

” یہ باتیں سینئر کارکن و رہنما، چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحر یکPAT یورپ، میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل TMQبرائے یورپ ، سرپرست منہاج کوآرڈینیشن بیوروMCBیورپ محمد شکیل چغتائی نے اپنا انٹرنیشنل کے توسط سے اردو میڈیا کے ذریعہ MQIاورPATکے ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہیں۔

وہ ٢٥ مئی ٢٠١٥ء بروز پیر،اپنی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے تاسیسی اجلاس کا اعلان کر رہے تھے۔جو شام کے٥ بجے، Grüntaler Str. 11, 13357 BerlinپرHHمیں فرسٹ فلورپرواقع سیدھے ہاتھ کے فلیٹ میں ہو گا۔اس موقعہ پر چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ محمد شکیل چغتائی نے PAT یورپ کی تمام تنظیمات کو PAT کا یوم تاسیس منانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ”دنیا بھر میں PAT کے یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس و تقریبات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے۔

خصوصاً یورپ میں PAT کی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کے بعدیورپ میں PAT کی جملہ تنظیمات کو پاکستان عوامی تحھریک کا یوم تاسیس زور شور سے منانا چاہئے،تاکہ عوام الناس PATکے انقلابی منشور سے آگاہ ہو سکیں اور اس انقلابی تحریک کا صہ بن سکیں۔”