counter easy hit

برلن میں سفارتخانہء پاکستان جرمنی میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ MRP سیکشن کا اضافہ

Pak Embassy Openning Ceremoney

Pak Embassy Openning Ceremoney

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کے رہنمائوں کی طویل جدوجہد،عام پاکستانیوں اور کشمیریوں کی دیرینہ خواہش،سابق سفیر پاکستان سید حسن جاید کی سر پرستی اور سفارتخانہ ء پاکستان جرمنی کی کوششوں کے نتیجہ میںبا لآخر برلن میں٩ دسمبر٢٠١٥ء کومشین ریڈ ایبل پاسپورٹMRPسیکشن قائم ہو گیا،جہاں روزانہ ٢٥ پاسپورٹس کے لئے درخواستیں وصول کی جا سکیں گی۔

جنکے لئے خواہش مندوں میں ہر روز ٹوکن تقسیم کئے جائیں گے اور ان نمبروں کے مطابق اسی ترتیب سے انکی خدمت کی جائے گی۔ یادرہے کہ یہ سہولت صر ف فرانکفرٹ کے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں موجود تھی، جہاں جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کی ٧٧فیصدآبادی،جو جرمنی کی ٧ جنوبی ریاستوںمیں رہتی ہے،اس کا فائدہ اٹھا رہی تھی۔برلن میں ریڈ ایبل مشین لگنے سے جرمنی کے بقیہ٢٣ فیصد پاکستانی بھی، جو جرمنی کی ٩ شمالی ریاستوںمیں مقیم ہیں، اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔غیر سرکاری اطلاعات کی روشنی میںتقریباًًایک لاکھ پاکستانی اور کشمیری جرمنی میں قیام پذیر ہیں۔

اس موقعہ پر سفارتخانہ ء پاکستان جرمنی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جسمیںاسلامی تحریک برلن،انجمن پاکستان،ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی،پاکستان پیپلز پارٹی برلن و جرمنی،پاکستان عوامی تحریک یورپ،پاکستان مسلم لیگ (ن) برلن و برانڈنبرگ،جرمن پالستان فورم،فری کشمیر آرگنائزیشن برلن ،کشمیر فورم انٹرنیشنل امریکہ/جرمنی اورمنہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے عہدیداران،پاکستانی طلباء اور عام پاکستانیوں و کشمیریوں نے بھر پور شرکت کی۔نظامت کے فرائض ہیڈ آف چانسری سجاد حیدر خان نے سر انجام دئے۔تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے سفیر پاکستان برائے جرمنی سید حسن جاوید نے اسکائی اپ کے ذریعہ خطاب کیا۔

انہوں نے کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس موقعہ پر انکے درمیان نہ ہونے پرافسوس کا اظہار کیا۔وہ اس کامیابی پر بہت خوش تھے۔اس کے علاوہ اسی دن انکی ساٹھویں سالگرہ بھی تھی،جس پر جرمنی کے پاکستانی و کشمیری رہنمائوں نے،جن میں پی پی پی کے ر ہنما طارق محمود اعوان،پی ایم ایل (ن) یوتھ لیگ جرمنی کے چیف آرگنائزرعنصر بٹ،منہاج القرآن انٹر نیشنل برلن کے سابق جنرل سکریٹری محمد ارشاد،PATجرمنی کے سینئر نائب صدر خضر حیات تارڑ،فری کشمیر آرگنائزیشن کے صدرمحمد صدیق کیانی، جرمن پاکستان فورم کے ریجنل سربراہ برلن وزیر حسین ملک اور عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنل،چیف کوآرڈینیٹرPATیورپ محمد شکیل چغتائی شامل تھے

انہیں دل کھول کر مبارکباد دی،انکی کمیونٹی خدمات کا اعتراف کیا،انکی کمی محسوس کی،کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دکھ درد بانٹنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ملک و قوم کے لئے ان کی خدمات کے جاری رہنے کی خواہش ظاہر کی اور اسکے لئے دعا کی۔اس کے بعد سوال جواب کی ایک طویل نشست ہوئی ،جس میں اس نئے سیکشن کے انچارج عمران خان اور عملہ کا تعارف کرایاگیا

پاسپورٹ کے حصول کا طریقہ کار واضح کیا گیااور اس بارے میں کئے گئے سوالات کے جواب دئے گئے۔عمران خان کے مختصر خطاب کے بعدقائم مقام سفیر،چارج ڈی افئیرا میر خرم راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اورفیتہ کاٹ کر MRPسیکشن کاافتتاح کیا۔آخر میں اسنیکس اور مشروبات سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔