counter easy hit

جرمنی ، پاکستان کو معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور افغان پناہ گزینوں کیلئے پانچ لاکھ ساٹھ ہزار یوروز فراہم کریگا

اسلام آباد(یس اردو نیوز ج)رمنی افغان پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان کو ساٹھ لاکھ یوروز فراہم کرے گا۔ جرمنی کے سفیربرن ہارڈ سگلیک ہیک نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے کوروناوائرس کی وبا کے باعث سماجی اور معاشی اثرات پر قابو پانے کی کوششوں اور زیادہ سے زیادہ پائیدار مستقبل کےلئے اقدامات کےلئے پاکستان سے تعاون کیا ہے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سفیر برن ہارڈ نے بتایا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان کامیاب دوطرفہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھے نظم و نسق ،پائیدار معاشی ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں پچاس کروڑ یوروز سے زائد کا تعاون موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت نے وبا کےخلاف جنگ میں پاکستان کی مقامی حکومتوں سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے پانچ لاکھ یوروز فراہم کئے گئے ہیں جس سے مقامی سطح پر وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی اور سماجی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کیلئے پاکستان کو ساٹھ لاک یوروز فراہم کیے جارہے ہیں جو کہ ان کی صحت اور تعلیمی خدمات کے بہتری پر خرچ کئے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website