counter easy hit

مسلمانوں کے تہواروں پر جرمن چانسلر کی طرف سے مسلمان شہریوں کیلئے دوسرے مذاہب کے برابر مراعات کا اعلان

اب مسلمانوں کے تہواروں پر یہ کام ہوگا جرمنی نے مسلمانوں کے دل جیت لئے

German, Chancellor ,Angela ,Markel, announced, best ,packages, for, Muslims

German Chancellor Angela Markel

برلن(یس اردو نیوز)جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئرنے مسلم تہواروں پر علاقائی چھٹیاں متعارف کرانے کی تجویز پیش کردی تاہم جرمنی میں کئی وفاقی حکومتی حلقوں اور چانسلر میرکل کی قدامت پسند سیاسی جماعت کے بہت سے سیاستدانوں کو حیران کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی جرمن وزیر داخلہتھوماس ڈے میزیئر نے وفاقی صوبے لوئر سیکسنی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سوچ سکتے ہیں کہ جرمنی میں مسلمانوں کے مختلف مذہبی تہواروں کے موقع پر علاقائی سطح پر عوامی تعطیل کا نظام متعارف کرا دیا جائے۔اپنے اس خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کیتھولک مسیحیوں کی طرف سے ہر سال منایا جانے والا مذہبی تہوار ’آل سینٹس ڈے‘ ایک ایسا موقع ہوتا ہے، جب ملک کے اکثریتی طور پر کیتھولک آبادی والے علاقوں اور صوبوں میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ساتھ ہی ڈے میزیئر نے کہاکہ اگر ایسا ہے تو ان علاقوں میں جہاں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں، ہم اس بارے میں کیوں غور نہیں کر سکتے کہ وہاں بھی کوئی مسلم عوامی تعطیل ہونا چاہیے۔ماس ڈے میزیئر نے مزید کہا کہ جرمنی میں وفاقی سطح پر زیادہ تر عوامی تعطیلات کا تعلق مسیحی عقیدے سے ہے، جو نئے امکانات پر غور کرنے کے باوجود آئندہ بھی اپنے وقت پر منائی جا سکتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website