counter easy hit

جرمن ایشین کمیونٹی رہنمائوں کی چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ و چیرمین ADWG محمد شکیل چغتائی کی مزاج پرسی

Asian Community Leaders,Visits

Asian Community Leaders,Visits

جرمنی (انجم بلوچستانی سے) برلن اور جرمنی کے دیگر شہروں میں مقیم ایشین کمیونٹی کے رہنما، جرمن تنظیمات، کشمیری و پاکستانی جماعتوں کے نمائندے، صحافی، شاعر، کاروباری اشخاص ا ور دیگر اہم افراد عیادت کی خاطر DRK اسپتال، برلن تشریف لا ئے اور وہاں علاج کی غرض سے داخل سینئر رہنما وچیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک PAT یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی ADWG جرمنی، تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل TMQ کیمیڈیا کوآرڈینیٹربرائے یورپ ، عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنل KFI ،عالمی سربراہ ایشین پریس کلبزایسو سی ایشن APCA انٹرنیشنل،ڈپٹی چیف ٹیلنٹس بیورو کراچی TBK محمد شکیل چغتائی سے ملاقات کی ۔ کئی اصحاب نے ٹیلی فون پر شکیل چغتائی کی مزاج پرسی کی اورانکی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایشین کمیونٹی رہنمائوں میںبرلن کی مشہور عوامی تنظیم برگر پلیٹ فارم کے سربراہ،سابق امیر اسلامی تحریک برلن،DMKکے سابق عہدہ دار عبدالرزاق دو مرتبہ تشریف لائے۔پہلی مرتبہ اسلامی تحریک کے اشفاق خان اور دوسری مرتبہ حال ہی میں انڈیا سے بعد از ڈاکٹریٹ پوسٹ گریجویٹ وظیفہ حاصل کر کے جرمنی تشریف لانے والے ڈاکٹر نعیم خان انکے ہمراہ تھے۔ اسلامی تحریک برلن کے سابقہ امیر،کشمیر فورم کے سابقہ صدر خالد محمودنے اسلامی تحریک برلن کی مجلس شوریٰ کے رکن،مدیر سہ ماہی ”دستک”،نمائندہ ویب سائٹ پاکستان میڈیا رخسار انجم اور محمدعاصم کے ساتھ مل کر عیادت فرمائی۔جنرل سکریٹری ہیومن کیر اسٹفٹنگ جرمنی وپاکستان ،ڈاکٹرریاست خان بھی دو مرتبہ چغتائی صاحب سے ملنے پہنچے۔PPPجرمنی کے سینئر رہنما قیصر ملک وPPPبرلن و برانڈنبرگ کے صدرآصف شہزاد چٹھہ ،منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر میاں عمران الحق،نائب صدرطارق وڑائچ،خازن محمد رفیق؛محمد عاطف،مراتب علی،سابق امیر MQIجرمنی فیض احمد؛PAT برلن کے سابقہ صدر اور مجلس شوریٰ MQIکے صدر خضر حیات تارڑنے اسپتال تشریف لاکرشکیل چغتائی کی عیادت فرمائی۔

ٹیلی فون ،اسکائیپ اور فیس بک پر مزاج پرسی کرنے والوں میںابو ظہبی سے ریحان برلاس؛امریکہ سےAPCA کے سکریڑی جنرل جمیل چغتائی وفنانس ڈائریکٹر ثروت احمد،سربراہ ICNAدعوة سینٹر و مسجداحمد انصاری،عظمےٰ چغتائی؛طارق بیگ وفرزانہ بیگ؛ چغتائی صاحب کی PTVکی ساتھی فنکارہ خورشید طلعت؛شاعرہ شاہین برلاس؛جنگ کراچی کے شمس حنفی مرحوم کی صاحبزادیاںمہ نور ، مہ لقا،مہ ناز،مہ جبیں؛ حنا برلاس و منظر؛PTV کے سابق نیوز ریڈر خالد حمید و منزہ؛ممتاز خان و روبینہ خان؛فرانس سےPATفرانس کی کوآرڈینیٹروومن ونگ، اپنا انٹرنیشنل کی بیورو چیف پیرس ،مشہور شاعرہ و کالم نگار،سمن شاہ؛ برطانیہ سے شاعرہ و نمائندہ اپنا انٹرنیشنل نورالصباح سیمیں برلاس؛سابق انسپکٹر لندن ٹرانسپورٹ خواجہ اختر حسین؛ارشدخان و سارہ ارشد؛PIAکی ریٹائرڈعشرت خان؛چغتائی وغیرہ شامل تھے۔

پاکستان سے ناز کامران خان،داور،دلاور،؛ سہیل شہزاد؛مجاہد برلاس؛ندیم برلاس،زہیر برلاس؛فوادحسن خان وذوالفشاں؛جوادحسن خان واہلیہ؛ وحیدہ برلاس؛ در شہوار برلاس؛شفیق جہاں برلاس؛ساجد شاہ بیگ و شازیہ ،حامد شاہ بیگ و عنبر، خالدشاہ بیگ وبے بی ،کمال شاہ بیگ؛ منور وشہلامنور؛روحانی پیشوا غضنفر مرزا چغتائی المعروف حضرت صاحب مرحوم و مغفور کی اہلیہ عالمہ،مریم غضنفر چغتائی؛اقبال مرزاو ثمینہ مرزا ؛ ذاکرو غز الہ ؛عنبر اقبال؛ علی اکبر،شگفتہ جہانگیر،سابقہ طالبعلم رہنماجہانگیر مرزا؛اورینٹ ایڈورٹائزرز کے سابقہ آرٹ ڈائریکٹرانتظار احمد صدیقی،ٹیلنٹس بیورو کراچی TBKکے پروگرام ایگزیکٹئو؛ TBKکے ڈائریکٹرٹرانسپورٹ آٹو انجینئرسید اقبال رضوی؛نامورفلم اسٹار غلام محی الدین؛پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ،کراچی PNCAکے سابق اکائونٹنٹ وTBKکے چیف ،ریاض چغتائی ؛ سابق پروگرام ایگزیکٹئوPNCAغیاث الدین؛عالم زیب و اورنگزیب چغتائی؛عامر مرزا، اکبر مرزو اورنگزیب مرزا نے خیریت پوچھی۔
جرمنی سے سرپرست ویب سائٹ پاکستان میڈیا،اصغر ساہی؛صدرپاکستان مسلم لیگ ہنوورمسعود بیگ؛ چیف ایگزیکٹئو حاجی شریف ا حمد ایجوکیشنل اینڈ لٹریری اکیڈمی،فرانکفرٹ، شاعر،شفیق مراد؛ہامبرگ کی عالمہ، ذاکرہ،شاعرہ طاہرہ رباب؛سابق صدرMQIفرانکفرٹ و کارکنPATفرانکفرٹ حاجی افضل قادری؛PATبرلن کے کارکن محمداکرم و محمدمصطفےٰ؛ سفیر پاکستان سید حسن جاوید،سفارتخانہء پاکستان جرمنی کے ہیڈ آف چانسری سجاد حیدر خان،پولیٹیکل کونسلررخسانہ اعظم،پریس کونسلرغلام حیدر،کئی سفارتی اہلکاروں؛کاروباری شخصیات مبارک چوہدری،احمد چوہدری، طارق محمود اعوان،پاکبان ٹی وی کے سابق سربراہ وویب سائٹ پاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر ظہور احمد ؛یوگا اسکول کے ڈائریکٹرڈاکٹر نریندر کمار جین،سابقہ ہوسٹل انچارج فرائو فان شلپن باخ و دیگر کئی افراد نے مزاج پرسی کی۔

محمد شکیل چغتائی نےDRKاسپتال آنے والوں کا ستقبال کیا،چائے پانی سے انکی خاطر تواضع کی اور ان سے دنیا بھر کے موضوعات پربات چیت کی۔خاص طور پرپاکستان کے حالات؛یمن کی صورت حال؛کراچی، لاہور،کوئٹہ ،پشاوراور اندرون سندھ ہونے والی دہشت گردی؛ حکومت اور فوج کا کردار؛امت مسلمہ کی زبوں حالی وعدم اتفاق؛انڈیا اور کشمیر میں مسلم قیادت کے کردار؛کشمیر پر قابض انڈین افواج کے مظالم اورمجاہدین کی جدوجہدآزادی؛ انڈیا،افغانستان، چین، امریکہ، برطانیہ اور یورپ سے پاکستان کے بہتر تعلقات؛پاکستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن،بد عنوانی،اقربا پروری، قانون کی پامالی،انصاف کا فقدان اور حکومتوں کی نااہلی زیر بحث رہی۔اس سلسلے میںشکیل چغتائی نے انکی خیریت دریافت کرنے کیلئے آنے والے مہمانوں کوMQIاورPATکی ذمہ داریوں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔اس طرح یہ ملاقاتیںسماجی و سیاسی رنگ اختیار کر گئیںاور جرمنی کی ایشین کمیونٹی پر سماجی و سیاسی رہنماشکیل چغتائی کا نقطہء نظر مزید واضح ہو گیا۔