counter easy hit

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو ) کے بجلی چوروں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن

GEPCO) grand operation

GEPCO) grand operation

گجرات (صغیراحمدقمر)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو ) کے بجلی چوروں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران مزید 8بجلی چور پکڑے گئے، 4کے خلاف ایف آئی آر درج،میٹر ٹمپرنگ اور ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرنے والوں کو21146یونٹس کی مد میں2 لاکھ64ہزارروپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری۔تفصیلات کے مطابق ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں میں سردار عبدالحفیظ (حویلی ہنجراواہ)، محمد صادق (بیگ پور)، عمران ظفر ولد محمد ظفر (جوگی والا)، محمد جاوید ولد محمد صدیق(رشید کالونی)، غلام حسین، محمد افضل( کوٹلی پیر احمد شاہ)، بشیر ولد محمد شریف(اڈا پیرانوالی) اور ریاست علی ولد نذر محمد (اڈا پیرانوالی)کے نام شامل ہیں