yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جیو ملازمین تنخواہ کیس؛ میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی

Web Editor April 23, 2018 1 min read
Geo employee salary case; Mir Shakil ur Rehman apologized from court
Share this:

اسلام آباد: جیوملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر معافی مانگ لی۔

Geo employee salary case; Mir Shakil ur Rehman apologized from courtسپریم کورٹ میں جیو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جیو نیٹ ورک کے مالک میر شکیل الرحمان عدالت میں پیش ہوئے اور گزشتہ پیشی پر حاضر نہ ہونے کی معافی مانگی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ ملک کا سب سے بڑا میڈیا ادارہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، آپ کے ادارے کے لوگوں کوتنخواہیں نہیں مل رہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ میرشکیل الرحمان نے مؤقف پیش کیا کہ میں اپنے ساتھیوں سے بہت شرمندہ ہوں اور معافی مانگتا ہوں میرافرض بنتا ہے کہ وقت پرملازمین کا حق ادا کروں، عدالت کی اجازت سے تنخواہ ادا نہ کرنے کی وجہ بتا سکتا ہوں۔  حکومت سے اشتہارات کے پیسے لینا ہیں، کے پی کے حکومت نے ہمارے اشتہارات بند کیے ہوئے ہیں، ادارہ بند بھی رہا ،اب کھل چکا ہے، ادارے کو نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میرشکیل صاحب کاروباری خسارہ ہوجاتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں تنخواہیں بند کردیں، ملازمین اپنے گھر کے اخراجات کیسے چلائیں گے؟ کسی ادارے نے اپنی جائیداد فروخت کرکے تنخواہیں اداکیں؟ میر شکیل نے کہا کہ اندازہ ہے جیوکا بل 25کروڑ روپے ہے، 78 فیصد ادائیگیاں کر چکے ہیں، عدالت ہمیں 3 ماہ کا وقت دے دے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  کہ 3 ماہ میں ملازمین کیسے گزارہ کریں گے؟ تین ماہ کا وقت دینا ممکن نہیں ۔

میرشکیل الرحمان نے کہا کہ عدالت  ہمارے معاملے پر ازخود نوٹس لے لے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ازخود نوٹس لینا بند کر دئیے ہیں، جو ازخود نوٹس لئے ہیں ان کونمٹائیں گے، عدلیہ کسی کے خلاف نہیں ہے، آپ محبت دیتے ہیں تو عدلیہ بھی محبت دیتی ہے، اس معاملے کومجموعی طور پر انسانیت کے حوالے سے لے لیتے ہیں اگرآپ کاپیسہ رکا ہوا ہو تو اس کو دیکھ لیتے ہیں۔ میر شکیل آپ کا ادارہ کہاں کہاں سے بند ہوا ؟ ہمیں بتائیں، آپ کے پاس لائسنس ہے قوت کے ساتھ چینل کو کسی جگہ بند نہیں کیا جا سکتا، ادھار لیں..! کسی سے پیسہ مانگیں تنخواہیں اداکریں، اگرخیبرپختونخوا حکومت اشتہار نہیں دیتی تو مجبور نہیں کرسکتے۔

عدالت نے جیو نیوز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملہ پر حامد میر کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی  کمیٹی میں جیو نیوز کے دو رپورٹر اور دو انتظامیہ کے نمائندے شامل ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
South Korea announces closure of its propaganda loudspeakers
Previous Post جنوبی کوریا نے اپنے ’پروپیگنڈا لاؤڈ اسپیکرز‘ بند کرنے کا اعلان کردیا
Next Post دورۂ برطانیہ؛ بلند حوصلہ قومی کرکٹ ٹیم کی لندن روانگی
UK visit: high spirits London departure of national cricket team

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.