counter easy hit

پاکستان کمیونٹی اتحاد آف یونان کے جنرل سیکرٹری راجہ مجاہد جرال کی ناصر چوہان کو مبارکباد

 Mujahid jarraal

Mujahid jarraal

اٹلی (شیخ بابر سے) پاکستان کمیونٹی اتحاد آف یونان کے جنرل سیکرٹری راجہ مجاہد جرال نے ناصر چوہان کو صوبائی محتسب پنجاب کا ایڈوئیزر برائے یورپ مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر چوہان کا اس عہدے کے لیے منتخب ہونا اُن کی صلاحیتوں کی منہ بولتی تصویر ہے۔

وہ دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سوشل میڈیا پر شیخ بابر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کے ناصر چوہان کی اس عہدے پر تعیناتی انتہائی خوش آئند ہے اور ہم ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔