counter easy hit

جنرل راحیل شریف سے امریکا کے خصوصی نمائندے ڈینئل فیلڈ مین کی ملاقات

Daniel Field Man and Raheel Sharif

Daniel Field Man and Raheel Sharif

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے ڈینئل فیلڈ مین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔