counter easy hit

ضیاالحق نے انڈیا کے ٹوٹنے کی بنیاد رکھی۔۔۔ بے نظیر کیخلاف سکھوں نے کونسا جھوٹا پراپیگینڈا رچایا تھا؟ ساری حقیقت کھول کر سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ میڈیا ہمارے سیاستدانوں کے بھارت کے بارے میں رویے پر کیوں بات نہیں کرتا، بھارت نے یہ توقع لگارکھی تھی کہ پاکستان ختم ہوجائے گاکیونکہ قیام پاکستان کے وقت بھارت نے پاکستان کے حصے کے 80کروڑ روپے روک لئے تھے۔
پروگرام مقابل میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو نے بھارت کے بارے میں نرم رویہ اختیار نہیں کیا، ضیاالحق نے بھارت کے ٹوٹنے کی بنیاد رکھی اس میں کوئی شک نہیں کہ اسے اسی لئے امریکہ نے قتل کرایا۔بے نظیر بھٹو کا بھی بھارت کے بارے میں بھٹو جیساہی رویہ تھا۔ ان کے قتل کی وجہ امریکہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ وہ بھی بھارت کی بالا دستی کے خلاف تھیں۔ انہوں نے کوئی بھارت کی مدد نہیں کی ان کے خلاف سکھوں کی فہرست کی فراہمی کا جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جاتاہے ۔ نوازشریف وہ لیڈرہیں جنہوں نے بھارت کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیا۔ سجن جندال نے نوازشریف کی مودی سے خفیہ ملاقات کرائی نوازشریف نے بھارت کے پلان کو قبول کیا اس کو برطانیہ کی حمایت بھی حاصل تھی۔ عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے نرم رویہ رکھتے تھے کیونکہ ان کے بھار ت میں بڑے دوست تھے اب بھی ہیں لیکن جب وہ حکومت میں ا ٓئے تو انہوں نے کہاکہ انکا ایک چھوٹے آدمی یعنی چائے والے مودی سے واسطہ پڑا ہے ۔دفترخارجہ کے بہت سے ریٹائر لوگ ہونگے جو تسنیم اسلم کے بیان کے بارے میں بات کرینگے اورمزید باتیں سامنے آئیں گی عمران خان اس سے فائدہ اٹھائیں گے یا نہیں اس کا نہیں کہا جاسکتا۔کرونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ چین کے مقابلے میں یورپ میں ڈسپلن نہیں آزادی زیادہ ہے اس لئے کرونا وائرس تیزی سے پھیلاہے ۔کراچی سرکلرریلوے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں کوئی قانون پر عمل نہیں کرتا ،24کلومیٹر کے پل تعمیر ہونگے سپریم کورٹ نے چھ ماہ میں سرکلرریلوے کو بحالی کا حکم دیاہے لیکن اس عرصے میں مکمل ہوپائے گی یا نہیں، ریلوے میں اب بھی جعلی ٹکٹوں پر سفر ہوتاہے ہمارے اداروں کو ٹریڈ یونینز نے تباہ کیاہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website